Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم کاک ٹیل ۳۰؍ مئی ۲۰۱۵ء کو ری ریلیز ہوگی

Updated: May 27, 2025, 4:57 PM IST | Mumbai

سیف علی خان، دپیکا پڈوکون اور ڈائنا پینٹی کی فلم "کاک ٹیل" ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی- اسی فلم سےڈائنا پینٹی نے اداکاری کے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا-

Cocktail. Picture: INN
کاک ٹیل۔ تصویر: آئی این این

سیف علی خان، ڈائنا پینٹی اور دپیکا پڈوکون کی فلم "کاک ٹیل" ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم اپنی حقیقی ریلیز کے ۱۳؍ سال بعد ری ریلیز ہورہی ہے۔ مداحوں نے رومینٹک کامیڈی فلم کی ری ریلیز کے تعلق سے اپنے تجسس کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی فلم سے ڈائنا پینٹی نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس میں بومن ایرانی، ڈمپل کپاڈیا اور رندیپ ہوڈا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’بگ باس ۱۹‘‘ میں یوٹیوبرس کو شامل نہیں کیا جائے گا: رپورٹ

کچھ "کاک ٹیل" کے بارے میں

"کاک ٹیل" اپنے نغموں کیلئے مشہور ہیں جن میں تم ہی ہو بندھو، دارو دیسی، سیکنڈ ہینڈ جوانی اور یاریاں قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK