Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بگ باس ۱۹‘‘ میں یوٹیوبرس کو شامل نہیں کیا جائے گا: رپورٹ

Updated: May 26, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

اس سیزن میں شو میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوٹیوبرس کو شامل نہیں کریں گے بلکہ ٹی وی اور فلمی شخصیات ہی اس کا حصہ ہوں گی۔ یہ شو ساڑھ ے ۵؍ ماہ تک جاری رہے گا جبکہ ’’بگ باس او ٹی ٹی‘‘ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

Bigg Boss host Salman Khan. Photo: INN.
بگ باس کے میزبان سلمان خان۔ تصویر: آئی این این۔

’’بگ باس ۱۹‘‘ کیلئے شائقین بے تاب ہیں لیکن اس سیزن میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس مرتبہ ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ ہوں گی۔ ٹیلی رپورٹر کے مطابق ’’پچھلے سیزن کے برعکس، اس بار میکرز نے رئیلٹی شو کیلئے یوٹیوبرس کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ ماضی میں، ایلویش یادو، ابھیشیک ملہان، منیشا رانی، اور رجت دلال سمیت متعدد ڈجیٹل تخلیق کاروں نے بگ باس کے گھر میں اپنے یادگار سفر کے ذریعے توجہ حاصل کی اور ان کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ تاہم، اس بار مبینہ طور پر معروف ٹی وی ستاروں اور فلمی شخصیات ہی کو شامل کیا جائے گا۔ اگرچہ ابھی تک آفیشل لائن اپ کا انکشاف نہیں ہوا ہے، لیکن اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ کاسٹنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ مشن امپاسبل ۸‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۲۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کرلیا

اگر سب کچھ شیڈول کے مطابق آگے بڑھتا ہے تو ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا پریمیر ۱۹؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو متوقع ہے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی میزبانی والے شو کا یہ ایڈیشن فرنچائز کی تاریخ میں سب سے طویل ہوگا۔ عام طور پر یہ ۳؍ ماہ طویل ہوتا ہے مگر آنے والا سیزن جولائی ۲۰۲۵ء تا جنوری ۲۰۲۶ء (تقریباً ساڑھے ۵؍ ماہ) جاری رہے گا۔ سلمان خان جون ۲۰۲۵ء میں ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا پرومو شوٹ کریں گے۔ تاہم، چینل یا پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ لفظ نہیں آیا ہے، لیکن شائقین پہلے ہی اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس سال کون سے بڑے نام گھر میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے: سبھاش گھائی

عام طور پر، بگ باس کا پریمیر ستمبر یا اکتوبر میں ہوتا ہے، لیکن اس سال یہ جلد شروع ہو جائے گا تاکہ طویل عرصے تک چل سکے۔ ایک قابل ذکر تبدیلی یہ ہے کہ اس سال ’’بگ باس او ٹی ٹی‘‘ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے جیو سنیما پر تقریباً ڈیڑھ ماہ تک چلنے والے ڈجیٹل ورژن کے ساتھ شو کو بڑھایا گیا تھا۔ سلمان خان ۱۶؍ ویں مرتبہ شو کی میزبانی کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK