Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوکو گاف نے کوارٹر فائنل میں آسانی سے جگہ بنالی

Updated: August 20, 2026, 6:09 PM IST | Cincinati

امریکہ کی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے سنسناٹی اوپن کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے ۲۲؍ویں سیڈ میری بوزکووا کو ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔

Coco Gauff.Photo:INN
کوکو گف۔ تصویر:آئی این این

امریکہ کی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے سنسناٹی اوپن کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے ۲۲؍ویں سیڈ میری بوزکووا کو ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔گاف نے چھ ڈبل فالٹ کے باوجود عمدہ واپسی کا مظاہرہ کیا اور پانچ ایس لگائے، جبکہ پہلی سروس پر ۷۶؍ فیصد پوائنٹس جیتے۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے سیٹ میں بھی دباؤ برقرار رکھتے ہوئے ایک گھنٹے ۳۳؍ منٹ میں میچ اپنے نام کرلیا۔ سنسناٹی میں دوسری بار خطاب جیتنے کی کوشش میں مصروف گاف کا کوارٹر فائنل میں جمعہ کو یوکرین کی مارٹا کوستیوک سے مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:نور احمد سی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر، ٹم سیفرٹ سینٹ لوشیا کنگز میں شامل

امریکہ کی ٹینس اسٹار امینڈا انیسیمووا نے بدھ کو چیک جمہوریہ کی چھٹی سیڈ لنڈا نوسکووا کو ۱۔ ۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر سنسناٹی اوپن ۲۰۲۶ء کے خواتین سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ انیسیمووا نے پورے میچ میں اپنی سروس پر مضبوط گرفت بنائے رکھی۔ انہوں نے سات ایس لگائے اور پہلی سروس پر۸۲؍ فیصد پوائنٹس جیتے۔ نوسکووا نے پہلے سیٹ میں دو اور دوسرے سیٹ میں ایک اہم بریک پوائنٹ حاصل کیا، لیکن انیسیمووا نے کوئی موقع دیے بغیر براہ راست دو سیٹ میں مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے:گٹارسٹ پرتیش والیا ۱۴؍ روز بعد آئی سی ای کی حراست سے رہا ہوئے

کوارٹر فائنل میں انیسیمووا کا سامنا تیسری سیڈ جیسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے رومانیہ کی سورانا کرستیا کو ۶۔۲، ۴۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ پیگولا نے کرستیا کے خلاف مقابلے کے بعد کہا کہ انہوں نے آخر میں خود کو زیادہ جارحانہ انداز میں کھیلنے پر مجبور کیا اور یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اب کوارٹر فائنل میں دونوں امریکی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK