Inquilab Logo

کامیڈین اتل کھتری نے کنگنا کے ایوارڈ پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا

Updated: March 23, 2021, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی و وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی فلم’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘کیلئےبہترین اداکارہ کےنیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے پر مشہور یو ٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین اتل کھتری نے ٹویٹ کیا ہے۔

Comedian Atul Khatri .Picture:INN
کامیڈین اتل کھتری۔تصویر :آئی این این

 بالی و وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی فلم’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘کیلئےبہترین اداکارہ کےنیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے پر مشہور یو ٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین اتل کھتری نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ انعام انہیں ’منی کرنیکا‘ کیلئے دیا گیا ہے۔مجھے لگا انہیں جے للتا کی بائیوپک کیلئے ملا ہے۔ کنگنا رناوت کے تعلق سے اتل کھتری کا یہ ٹویٹ عوام میں خوب مقبول ہورہا ہے۔ساتھ ہی مداح اس پر جم کم تبصرہ کررہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کنگنا رناوت کو نیشنل فلم ایوارڈ دیئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا’’اچھا تو انہیںیہ ایوارڈ منی کرنیکا کیلئے ملا ہے۔ مجھے لگا انہیں یہ خطاب جے للتا کی بائیوپک کیلئے پہلے ہی دے دیا گیا ہے۔‘‘ واضح رہےکنگنارناوت نے فلم’منی کرنیکا‘میں رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں پنگا فلم میں وہ ایک کبڈی کی کھلاڑی کے طور پر نظر آئی تھیں۔ واضح رہے کہ وہ جلد ہی تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر مبنی فلم’تھلائیوی‘ میں نظر آنے والی ۔اس سے متعلق تصاویر اور ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK