ہندوستانی فلم انڈسٹری نے کہانی سنانےاور ٹیکنالوجی میںاپنی بھرپور صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تخلیقی معیشت کا عالمی دارالحکومت بنانے کا عہد کیا ہے۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری نے کہانی سنانےاور ٹیکنالوجی میںاپنی بھرپور صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تخلیقی معیشت کا عالمی دارالحکومت بنانے کا عہد کیا ہے۔اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نےکانز فلم فیسٹیول میں ہندوستانی پویلین کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ ’’کہانی سنانے کی سرزمین آج دنیا کی سرخیوں میں ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے فلمی ورثہ کے قومی مشن کےتحت دنیا کا سب سے بڑا فلم بحالی منصوبہ شروع کیا ہے۔اس مہم کے تحت تمام ۲۲۰۰؍فلموں کو ان کی سابقہ رونقیں بحال کی جائیں گی۔ نئی دہلی سے ایک ویڈیوپیغام میںٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان نےدنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے ’موقع‘ پیش کیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے کانز فلم مارکیٹ میں ہندوستان کے پویلین کا افتتاح کیا۔
منگل کو شروع ہونے والے کانز فیسٹیول میں ستاروں سےسجےہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والےڈاکٹر مروگن نے کہاکہ ’’ہم ایک ایسے دور کا مشاہدہ کر رہےہیں جب ہندوستانی مواد مقامی سے عالمی سطح پر منتقل ہو رہا ہے۔ اینیمیشن، گیمنگ، بصری اثرات اور کامکس کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس پائپ لائن میں ہے۔ اس کا مرکز ممبئی میں متوقع ہے۔ڈاکٹر مروگن نے کہاکہ ’’ہندوستان کی فلم انڈسٹری اس سال۱۱ء۴؍فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کیلئےتیار ہے، جب کہ ہندوستان کو فلم، ٹیلی ویژن، اینی میشن، ویژول افیکٹس، ورچوئل رئیلٹی، پرفارمنگ آرٹس اور ویڈیو گیمز میں مواد کے لیے ایک عالمی مرکز بناتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں موجود افراد میں کانز فلم مارکیٹ کےنئےایگزیکٹو ڈائریکٹر گیولومے اسمائیل بھی تھے۔ اس سال ہندوستانی وفد میں اداکارہ خوشبو سندر، سارہ علی خان اور اروشی روتیلا شامل ہیں۔سارہ علی خان نے کہاکہ ’’ہندوستانی سنیما اور آرٹ زبان، علاقہ اور قومیت سے بالاتر ہے۔ ‘‘
فرانس میں ہندوستان کےسفیر جاوید اشرف نےفلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت کے فوائد حاصل کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیت کو بروئے کار لانےکی ضرورت پر زور دیا۔ ہندوستانی سنیما ہر ہندوستانی کی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ ہندوستان اس کانز فلم فیسٹیول میں باضابطہ طور پرشامل ہو گیاہے۔یہ میلہ ۱۷؍ مئی سے شروع ہوا ہے اور ۲۸؍مئی تک جاری رہے گا۔ ہندوستان اس بار آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے۔ فیسٹیول میں کئی ہندوستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں آر کے مادھون کی راکیٹری‘ کا ورلڈ پریمئرہونے کے ساتھ ساتھ لیجنڈری ہدایت کار ستیہ جیت رے کی ’پرتی دوندی‘ کی اسکریننگ بھی ہوگی