Updated: March 15, 2026, 12:52 PM IST
| Mumbai
ایل پی جی گیس کے بحران کی وجہ سے عوام اور خاص طور پر متوسط اور مزدور طبقہ کو ہونے والی پریشانیوں پر حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور ممبئی میں ’ڈیزاسٹر ایکٹ‘ نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنیچر کو کانگریس کے ضلع صدر اشرف اعظمی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ایل پی جی گیس کے بحران کی وجہ سے عوام اور خاص طور پر متوسط اور مزدور طبقہ کو ہونے والی پریشانیوں پر حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور ممبئی میں ’ڈیزاسٹر ایکٹ‘ نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنیچر کو کانگریس کے ضلع صدر اشرف اعظمی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اشرف اعظمی نے اس موقع پر کہا کہ عام شہری رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان ہے اور اب مہنگے سلنڈر بھی نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ سے غائب ہیں اسی طرح گیس سلنڈر عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ساڑھے ۷؍ لاکھ طلبہ کو سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈ ڈے میل دیا جاتا ہے جو انہیں مہیا نہیں کیا جارہا ہے۔ گیس سلنڈروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے چھوٹے موٹے ریسٹورنٹ، بھٹیار خانے اور چائے کی ٹپریاں بند ہورہی ہیں جن پر مزدور طبقہ انحصار کرتا ہے اور حکومت کے پاس ان کے مسائل کا کوئی حل اور کوئی پالیسی نہیں ہے۔ اس احتجاج میں عظمت خان، سریش واویکر، سنجیو بھنگڑی، شیرون ڈیسوزا، پریتی چوکسی، اختر انصاری، شمیم خان، ریشماں مومن ، دھرمیندر گپتا اور دیگر کئی افراد نے حصہ لیا تھا۔