Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

Updated: May 08, 2026, 8:08 PM IST | Riyadh

النصر کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار تین مختلف بڑی قومی لیگز میں ۱۰۰؍ یا اس سے زائد گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

Cristiano Ronaldo.Photo:X
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:ایکس

النصر کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار تین مختلف بڑی قومی لیگز میں ۱۰۰؍ یا اس سے زائد گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے یہ تاریخی سنگ میل النصر کی الشباب کے خلاف ۲۔۴؍ گول کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔ 
میچ کے ۷۵؍ویں منٹ میں سادیو مانے کے پاس پر رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی جو سعودی پرو لیگ  کے  ۱۰۵؍ میچز میں ان کا ۱۰۰؍واں گول تھا۔ اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے پریمیئر لیگ میں ۱۰۳؍ اور ریال میڈرڈ کی جانب سے لالیگا میں ۳۱۱؍ گول کر چکے ہیں۔ رونالڈو اٹلی کی سیری اے میں بھی ۸۱؍گول اسکور کر چکے ہیں اور چار مختلف لیگز میں گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔ واضح رہے کہ النصر اس وقت سعودی پرو لیگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم کو امید ہے کہ رونالڈو انہیں اس سیزن میں لیگ ٹائٹل اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


انگلش پریمیئر لیگ کا فیصلہ کن مرحلہ
انگلش پریمیئر لیگ کا۳۶؍واں راؤنڈ رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہو رہا ہے، جو نہ صرف ٹائٹل کی دوڑ بلکہ ریلیگیشن (نچلے درجے میں منتقلی) کی جنگ کا بھی فیصلہ کرے گا۔شنہوا کے مطابق ای پی ایل لیڈر آرسنل اتوار کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی، جہاں آرسنل کو چیمپئن بننے کے لیے جیت درکار ہے جبکہ ویسٹ ہیم کو لیگ میں رہنے کے لیے ہر حال میں فتح چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اداکارہاویر بارڈیم کو فلسطین کی حمایت کرنے پر فلم انڈسٹری میں کام ملنا بند


مانچسٹر سٹی سے ۵؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کے بعد مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم کے لیے حساب سادہ ہے،اگر وہ اپنے بقیہ تینوں میچ جیت لیتے ہیں تو وہ چیمپئن بن جائیں گے۔ دوسری جانب ویسٹ ہیم کی صورتحال تشویشناک ہے، اگر وہ ہار گئے اور ٹوٹنہم ہاٹ پورنے لیڈز یونائیٹڈ کو شکست دے دی تو ویسٹ ہیم کے لیے لیگ سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:سبالینکا اور پاؤلینی تیسرے راؤنڈ میں؛ ستسپاس اور بیریٹنی جلدی باہر


ادھر مانچسٹر سٹی ہفتے کی شام برینٹ فورڈ کی میزبانی کرے گی جہاں پیپ گارڈ یولا کی ٹیم کو ٹائٹل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے جیتنا لازمی ہے۔  ہفتے کا آغاز لیورپول اور چیلسی کے درمیان بڑے مقابلے سے ہوگا، جہاں چیلسی کی ٹیم مسلسل چھ شکستوں کے بعد واپسی کی کوشش کرے گی۔ تمام نظریں اتوار کے میچوں پر جمی ہیں جو اس سیزن کے فاتح اور باہر ہونے والی ٹیموں کا تعین کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK