• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دپیکا پڈوکون نے فلم ’’دُھرندھر‘‘ کا ٹریلر دیکھتے ہی رنویر سنگھ کو ’گرگٹ‘ کہا

Updated: November 19, 2025, 6:59 PM IST | Mumbai

دپیکا پڈوکون کا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بہترین ردعمل تھا کیونکہ ان کی آنے والی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ٹریلر کی منگل کو نقاب کشائی کی گئی۔ رنویر سنگھ۲؍ سال کے وقفے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔

Ranveer Singh And Deepika.Photo:INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر:آئی این این

اداکار رنویر سنگھ کی ہمہ گیر صلاحیتوں کی تعریف کی جاتی رہی ہے۔ اداکار کے کوئی دو کردار ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان کی نئی  فلم ’’دُھرندھر‘‘ جو اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے، نے نہ صرف اپنے ٹریلر اور متاثر کن کاسٹ کے لیے بلکہ رنویر سنگھ کے لیے بھی کافی دھوم مچائی ہے کیونکہ شائقین انہیں دو سال کے وقفے کے بعد بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
منگل کو  فلم ’’دُھرندھر‘‘ کا ٹریلر ممبئی میں ایک تقریب میں لانچ کیا گیا۔ ٹریلر کی لانچ تقریب میں رنویر کے ساتھ فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر، ارجن رامپال، آر مادھون، سارہ ارجن نے شرکت کی۔ ٹریلر کو ایونٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی کافی جوش و خروش کے ساتھ دیکھا گیا۔ جیسے ہی رنویر نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کیا، ان کی اہلیہ دپیکا کا اس پر بہترین ردعمل تھا۔

یہ بھی پڑھئے:اب آئی فون چوری ہونے یا کھو جانے پر بھی ایپل کیئر پلس کے تحت کوریج

دپیکا پڈوکون کا  فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ٹریلر پر ردعمل
رنویر نے  فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’اس بار… یہ ذاتی ہے۔ #DhurandharTrailer Now! ؍ ۵؍دسمبر کو سنیما گھروں میں۔‘‘ ان کی اہلیہ، اداکار دپیکا نے ہر کردار کے لیے رنویر کی تبدیلی کی صلاحیت کے بارے میں حیرانی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیاکہ ’’ گرگٹ  واپس آ گیا ہے!!! (فائر ایموجیز)۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وہائٹ ہاؤس میں کرسٹیانو رونالڈو کی سیلفی وائرل، صارفین نے کہا کھربوں ڈائر ایک ہی تصویر میں ہیں

مشہور شخصیات کا رد عمل
نہ صرف دپیکا بلکہ دیگر مشہور شخصیات نے بھی  فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ٹریلر کی تعریف کی۔ پرینکا چوپڑا نے ’’واہ‘‘ اور دھماکے والی ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا، جبکہ زویا اختر نے مسکراتے ہوئے اور دھماکے دار ایموجیز کے ساتھ، ’’بوم‘‘ لکھا۔آدتیہ کی اہلیہ، اداکار یامی گوتم نے بھی تبصرے کے سیکشن میں فائر ایموجیز چھوڑے۔اپارشکتی کھرانہ، بھومی پیڈنیکر، مہیپ کپور، مونی رائے اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK