Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کا اثر: اکاسا ایئر نے بھی کرایہ بڑھا دیا

Updated: March 15, 2026, 4:00 PM IST | New Delhi

ایئر انڈیا اور انڈیگو کے بعد اب اکاسا ایئر نے بھی اپنی پروازوں پر فیول سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کی وجہ سے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Akasa Airlines.Photo:INN
اکاسا ایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

ایئر انڈیا اور انڈیگو کے بعد اب اکاسا ایئر نے بھی اپنی پروازوں پر فیول سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کی وجہ سے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی پروازوں پر ۱۹۹؍ روپے سے لے کر ۱۳۰۰؍ روپے تک کا فیول سرچارج عائد کیا جائے گا۔یہ اضافی فیس ۱۵؍ مارچ  ۲۰۲۶ء کو رات۱۲؍ بج کر ایک  منٹ   کے بعد کی جانے والی تمام نئی بکنگ پر لاگو ہوگی۔ تاہم اس وقت سے پہلے بک کیے گئے ٹکٹوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اکاسا ایئر کے مطابق فیول سرچارج فی سیکٹر کی بنیاد پر لیا جائے گا، یعنی پرواز کے فاصلے اور دورانیے کے مطابق اس کی رقم مختلف ہو سکتی ہے۔ایئر لائن نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ فیول ایئر لائنز کے آپریشنل اخراجات کا بڑا حصہ ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت بڑھنے سے صنعت کی مجموعی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم ایئر لائن نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود وہ اپنے صارفین کو بہتر خدمات، قابلِ اعتماد آپریشن اور مناسب کرایوں کی فراہمی پر توجہ دیتی رہے گی۔
اکاسا ایئر نے مزید کہا کہ وہ آپریشنل صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً فیول سرچارج کا جائزہ لیتی رہے گی۔اس سے قبل انڈیگو نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ ۱۴؍ مارچ سے گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر فیول سرچارج نافذ کیا جائے گا، جو روٹ کے مطابق ۴۲۵؍ روپے سے۲۳۰۰؍ روپے تک ہو سکتا ہے۔ادھر ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی ۱۲؍ مارچ سے گھریلو پروازوں کے ٹکٹ پر فی ٹکٹ ۳۹۹؍روپے کا فیول سرچارج نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسکر۲۰۲۶ء: ’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘ اور ’سنرز‘ کے درمیان سخت مقابلہ

ہندوستان کی معروف فضائی کمپنی انڈیگو نے جمعہ کو ملکی اور بین الاقوامی روٹس پرفیول چارج نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایئر لائن نے بتایا کہ یہ ایندھن چارج اس کے نیٹ ورک پر ہونے والی تمام نئی بکنگز پر نافذ ہوگا۔ یہ قدم ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے زبردست اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق خطے میں جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں میں ۸۵؍ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے، اور قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے انڈیگو سمیت تمام فضائی کمپنیوں کے آپریشنل ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:این ایچ اے آئی نے فاسٹیگ سالانہ پاس فیس میں اضافہ کا کیا اعلان

ترمیم شدہ ڈھانچے کے تحت، ہندوستان کے اندر اور برصغیر کے روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو فی سیکٹر۴۲۵؍ روپے اضافی فیول چارج ادا کرنا ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ کی پروازوں کے لیے فیول سرچارج ۹۰۰؍ روپے فی سیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا اور چین کے ساتھ ساتھ افریقہ اور مغربی ایشیا کے مقامات کے لیے پرواز کرنے والے مسافر فی سیکٹر ۱۸۰۰؍ روپے فیول چارج ادا کریں گے۔ یورپ کے طویل روٹس (لانگ ہال) کے لیے اضافی فیول چارج ۲۳۰۰؍ روپے فی سیکٹر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK