Inquilab Logo

رِتیک کے ساتھ ’کرش۔۴‘ میں دِپیکا کام کریں گی

Updated: February 03, 2020, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون ماچومین رِتیک روشن کے ساتھ اداکاری کر سکتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے دِپیکا پڈوکون اور رِتیک روشن ایک ساتھ کام کرنے کیلئے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رتیک روشن ۔ تصویر : آئی این این
دپیکا پڈوکون اور رتیک روشن ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون ماچومین رِتیک روشن کے ساتھ اداکاری کر سکتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے دِپیکا پڈوکون اور رِتیک روشن ایک ساتھ کام کرنے کیلئے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوںاداکار فرح خان کی ایک فلم میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ دونوں فنکار اب فلم ’کرش۔۴‘ میں نظر آسکتے ہیں ۔ اس بات کا امکان ہے کہ پرینکا چوپڑہ اب رِتیک کے ساتھ ’کرش سیریز‘ کی چوتھی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ قبل ازیں وہ کرش فرنچائزی فلموں میں رِتیک کے مقابل مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔  یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رِتیک اور ان کے والد راکیش روشن اس فلم کیلئے دِپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ دِپیکا گزشتہ کچھ چند عرصہ سے اپنے کردار کے تئیں کافی محتاط رہی ہیں اور ان کے کردار کو کافی بااثر ہونا چاہیے، اس کے بعد ہی وہ اس فلم میں کام کرنے کیلئے راضی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK