Inquilab Logo

بافٹا ایوارڈ ۲۰۲۴ء : دپیکا پڈوکون میزبانوں کی فہرست میں شامل

Updated: February 13, 2024, 5:06 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بافٹا ایوارڈ ( برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن اینڈ آرٹس ) نے اپنے ’’میزبانوں‘‘کی فہرست کا اعلان کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی سپراسٹار دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

Deepika Padukone. Photo: INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر : آئی این این

دپیکا نے منگل کی صبح انسٹاگرام اسٹوری پر ’پریزینٹیٹر‘ (میزبانوں) کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شکرگزار‘‘ اس فہرست میں ڈیوڈ بیکھٹ، دعالیپا،کیٹ بلانچیٹ، برجرٹن اسٹاراڈجوا اینڈوہ، ہیوگرانٹ، للی کولنز، ایما کورین، گیلین اینڈرسن، ہمیش پٹیل اور ادریس البا بھی شامل ہیں۔ 


۷۷؍ویں برٹش فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب ۱۸؍ فرور ی کو لندن رائل فیسٹول ہال میں منعقد ہوگی۔ کرسٹوفر نولن کی ’’اوپن ہائیمر‘‘ ۱۳؍ زمروں میں نامزدگیاں حاصل کرتے ہوئے سر فہرست ہے۔ یوگورزس لنتھیمو کی بلیک کامیڈی سائنس فینٹسی ’’پور تھنگ ‘‘۱۱؍ زمروں میں نامزد ہوئی ہے۔ تاہم، گریٹا گریوز کی ’’باربی‘‘ (۲۰۲۳ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم) نے ۵؍ زمروں میں نامزدگی حاصل کی ہے۔ دپیکا پڈوکون جو بین الاقوامی تقریبات میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں، گزشتہ سال آسکر اکیڈمی ایوارڈ میں بھی شامل ہوئی تھیں۔ انہوں نے اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء میں ٹرافی کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔ اس کے بعد پیرس فیشن ویک، لوئس ۲۰۲۳ء کروز شو میں شرکت کی تھی۔ دپیکا پڈوکون نے ۲۰۲۲ء میں کانز فلم فیسٹیول میں جیوری ممبر کے طور پر شرکت کی۔ ادکارہ گزشتہ چند برسوں سے میٹ گالا میں بھی باقاعدہ شرکت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۶ء میں ایم ٹی وی، ایماز میں بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK