Inquilab Logo

کینسر کےعلاج کے باوجود سنجے دت نے’ شمشیرا ‘فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

Updated: September 11, 2020, 10:56 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلم نگری کے سنجو بابا کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور انہوں نے انڈسٹری سے وفقہ لینے کا اعلان کیا تھا۔اب سنجے دت نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی آنے والی شمشیرا کی شوٹنگ مکمل کروالی ہے۔

Sanjay Dutt. Picture:INN
سنجے دت ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ فلم نگری کے سنجو بابا کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور انہوں نے انڈسٹری سے وفقہ لینے کا اعلان کیا تھا۔اب سنجے دت نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی آنے والی شمشیرا کی شوٹنگ مکمل کروالی ہے۔  خیال رہے کہ گزشتہ دنوںمیڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کی پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے اور سنجے دت نے اپنے علاج پر کافی اچھاردعمل دیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سنجے دت کی دوسری کیموتھراپی آئندہ ہفتےہونے کا امکان ہے۔تاہم ان کی دوسری کیموتھراپی اب تک شروع نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے مختصر وقفے کے بعد اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا گیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت نےشمشیرا فلم کی باقی رہ جانے والے سینز کی شوٹنگ کروالی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کیلئےرنبیر کپور کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی تاہم سنجے دت کا صرف ۲؍دن کا شوٹ باقی رہ گیا تھا جو انہوں نے اب مکمل کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے آخری مراحل کے لیے یش راج فلمز کی جانب سے سخت احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں موجود ہر شخص نے گھر میں قرنطینہ کیاتھا اور ان کا کورونا وائرس کاٹیسٹ بھی کیا گیا تھا تاکہ سنجے دت کو کسی بھی طریقے سے کوئی خطرہ نہ ہو۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے انتہائی محفوظ ماحول بنایا گیا تھا۔گزشتہ روز ای ٹائمز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سےبتایاگیا تھا کہ سنجے دت شمشیرا فلم کی شوٹنگ مکمل کروارہے ہیں جو۲؍ روز تک جاری رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد سنجے دت اپنی دوسری کیموتھراپی شروع کروائیں گے۔علاوہ ازیں سنجے دت کو ممبئی اسٹوڈیو کے باہر گاڑی میں بھی دیکھا گیا تھا۔شمشیرا فلم میں اداکار رنبیر کپور، سنجے دت اور وانی کپور مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے، یش راج فلمز کی اس فلم کی ہدایت کار کرن ملہوترا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ سنجے دت کو ایک ماہ قبل۸؍ اگست کے دن سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور۲؍روز بعد۱۰؍اگست کو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے ایک دن بعد۱۱؍ اگست کو۶۱؍سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سےکچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکر مند ہونے یا غیر ضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK