Inquilab Logo

ہمیں ساؤتھ ایکٹر نہیں، ہندوستانی اداکار کہا جائے تو اچھا لگے گا :دھنش 

Updated: July 26, 2022, 1:13 PM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند کے سپر اسٹار دھنش ان دنوں اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دی گرے مین‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کی تشہیر کے دوران اداکار نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں ساؤتھ ایکٹر کے طور پر پہچانا جائے۔

Dhanush. Picture:INN
دھنش۔ تصویر: آئی این این

 جنوبی ہند  کے سپر اسٹار دھنش ان دنوں اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دی گرے مین‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کی تشہیر کے دوران اداکار نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں ساؤتھ ایکٹر  کے طور پر پہچانا جائے۔  انہوں نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ہم مل کر ایک بڑی انڈسٹری بنائیں اور ساؤتھ، نارتھ یا ریجنل کے بجائے قومی فلمیں بنائیں۔‘‘ ساؤتھ ایکٹر کہے جانے پر دھنش نے کہاکہ ’’ `اگر ہمیں جنوبی یا شمالی اداکار کہنے کے بجائے ہر کوئی  ہندوستانی اداکار کہے تو میں اس کی تعریف کروں گا۔ یہی وقت ہے کہ ہم سبھی ساتھ آئیں اور ایک بڑی صنعت بنائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK