Inquilab Logo

دھرمیندر نے اپنا نام تبدیل کرلیا

Updated: February 09, 2024, 6:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

دھرمیندر نے شاہد کپور اور کریتی سینون کی اداکاری والی فلم ’’ تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ کے کریڈٹ سین میں اپنا نام تبدیل کر لیا۔

Dharmendra. Photo: INN
دھرمیندر۔ تصویر : آئی این این

شاہد کپور اور کریتی سینون کی اداکاری والی فلم ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں، فلم شائقین ان دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو پسند کررہے ہیں۔ شاہد اور کریتی کی نئی جوڑی کے علاوہ فلم میں موجود تجربہ کار اداکار دھرمیندر بھی تعریفیں بٹور رہے ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایک اہم کردارادا کیا ہے۔ جس بات نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ ابتدائی کریڈٹ میں دھرمیندر سنگھ دیول کے نام کی تبدیلی ہے۔ اگر چہ دھرمیندر کااصل نام دھرم سنگھ دیول ہے۔ لیکن ان کے درمیانی اور آخری نام کی حالیہ شمولیت نے مداحوں کو اس تبدیلی کی وجہ کے بارے میں متجسس کردیا کیونکہ انہوں نے اس بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا ہے۔
حال ہی میں  دہلی کی ایک پریس کانفرس میں شاہد نے دھرمیندر کے ساتھ اپنے کام کے تجربہ کو شیئر کیا کہ ’’میرے لئے ان کے ساتھ اسکرین پر کام کرنا فخر کی بات ہے۔ وہ بہت پیار کرنے والے اور جادوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ مَیں جب بھی ان سے ملتا ہوں ہمیشہ ان کی محبت اور دعائیں ہوتی ہیں۔ فلم میں میرے کئی سین ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے میرے داد جی کا کردار ادا کیا ہے۔‘‘ 
شاہد نے ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ کام کے تجربہ کے بارے میں بتایا کہ ’’میں نہیں سوچتا کہ اس سے بہتر کوئی کاسٹ ہوگی اور ہم چاہتے تھے کہ ڈمپل کپاڈیہ اس کردار کیلئے ہامی بھر دیں اور انہوں نے قسمت سے ’’ہاں‘‘ کردی۔ کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ ان سے بہتر کوئی اور اس کردار کو ادا کرسکتا تھا۔ انہوں نے فلم میں  میری ’’خالہ‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے ساتھ بھی فلم میں میرے کئی سین ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے اتنے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ ہم انہیں بچپن میں فلموں میں دیکھتے تھے، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ‘‘اس فلم میں شاہد نے ایک سائنسداں کا کردار ادا کیا ہے، جو کریتی ’’سیفا‘‘ کیلئے جذبات پیدا کرتا ہے۔ کریتی ایک انتہائی ذہین خاتون روبوٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK