• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھ من، ابھیشیک اورعرشدیپ پنجاب کی ٹیم میں شامل

Updated: December 23, 2025, 12:34 PM IST | Agency | New Delhi

وجے ہزارے ٹرافی کیلئے ان کھلاڑیوں کو پنجاب کی ۱۸؍رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،۲۴؍دسمبر کو ٹیم مہم کا آغاز کریگی۔

Shubhman Gill will represent Punjab. Picture: INN
شبھ من گل پنجاب کی نمائندگی کریںگے۔ تصویر: آئی این این
 ٹی ۔۲۰؍ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے والے شبھ من گل، ابھیشیک شرما اور عرشدیپ سنگھ کو وجے ہزارے ٹرافی کیلئے پنجاب کے ۱۸؍رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ۲۴؍ دسمبر کو مہاراشٹر کے خلاف میچ سے کرے گی۔ان ۳؍ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ پنجاب نے پاور ہٹرز اور آل راؤنڈرز پر مشتمل ایک مضبوط ٹیم منتخب کی ہے۔ گرنور برار اور کرش بھگت فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ عرشدیپ سنگھ، جو گزشتہ سیزن میں ٹیم کے ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے، بولنگ لائن کو مزید مستحکم کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گل، ابھیشیک اور عرشدیپ کتنے میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔  ہندوستان  کو ۱۱؍ جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف ۳؍ ون ڈے میچ کھیلنے ہیں (جس کے کپتان شبھ من گل ہیں) اور اس کے بعد ۲۱؍جنوری سے ٹی ۔۲۰؍سیریز شروع ہوگی۔ وجے ہزارے ٹرافی کے لیگ میچ ۸؍جنوری کو ختم ہوں گے جو  ہندوستان کے پہلے ون ڈے سے صرف ۳؍ دن قبل ہے۔گزشتہ سیزن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پنجاب کی ٹیم اپنے تمام ۷؍ لیگ میچ جے پور میں کھیلے گی۔ پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن نے فی الحال ٹیم کے باقاعدہ کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
پنجاب کا مکمل اسکواڈ:شبھ من گل، ابھیشیک شرما، عرشدیپ سنگھ، پربھ سمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، ہرنور پنوں، انمول پریت سنگھ، ادے سہارن، نمن دھیر، سلیل اروڑہ (وکٹ کیپر)، سنویر سنگھ، رمن دیپ سنگھ، جشن پریت سنگھ، گرنور برار، ہرپریت برار، رگھو شرما، کرش بھگت، گورو چودھری اور سکھ دیپ باجوہ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK