Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دھرندھر‘‘ کی او ٹی ٹی پر دھوم، سیکوئل سے قبل نیٹ فلکس پر ۲ء۲؍ کروڑ ویوز

Updated: March 05, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی کامیاب جاسوسی تھریلر ’’دھرندھر‘‘ اپنی تھیٹر ریلیز کے کئی ماہ بعد بھی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ رنویر سنگھ کی اداکاری اور آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے نیٹ فلکس پر ریلیز کے بعد ۳۱؍ دنوں میں ۲ء۲؍ کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کئے۔ اسی دوران اس کے سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی ریلیز قریب آ رہی ہے، جس سے فلم کے گرد دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جاسوسی تھریلر ’’دھرندھر‘‘ نے ۳۰؍ جنوری کو نیٹ فلکس پر اپنا ڈجیٹل آغاز کیا۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنک کے مطابق فلم نے ۳۱؍ دنوں میں ۲۴۲؍ کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کئے۔ یہ گزشتہ سال سے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم بن گئی۔ ۲۰۲۶ء میں ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم قرار دی جا رہی ہے۔  واضح ہو کہ ریلیز کے بعد فلم نے مسلسل مقبولیت برقرار رکھی۔ ۳؍ مارچ ۲۰۲۶ء تک فلم مسلسل پانچ ہفتوں تک نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ ہندی فلموں میں شامل رہی۔ ۲۳؍ فروری سے ایک مارچ کے ہفتے میں عالمی غیر انگریزی فلموں کی فہرست میں نویں نمبر پر رہی۔ اسی ہفتے کے دوران فلم کو ۱۳؍ لاکھ ویوز ملے اور تقریباً ۴۵؍ لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔ اسی عرصے میں یہ نیٹ فلکس پر دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی فلم بھی رہی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ دیکھ کرایچ بی او آرین خان کا مداح بن گیا، سیریز بنانے کی پیشکش

فلم کی مقبولیت صرف ہندوستان تک محدود نہیں رہی۔ اس ہفتے دھرندھر نے نیٹ فلکس پر ۱۱؍ ممالک میں ٹاپ ۱۰؍ فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ ان ممالک میں شامل ہیں: ہندوستان، بنگلہ دیش، بحرین، سری لنکا، مالدیپ، عمان، پاکستان، قطر، متحدہ عرب امارات، ماریشس، نائیجیریا۔ یہ عالمی سطح پر ہندوستانی جاسوسی تھریلر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران اسرائیل جنگ : سونو سود نے دبئی میں پھنسے لوگوں کی مددکیلئے ہاتھ بڑھایا

او ٹی ٹی کامیابی سے پہلے بھی ’’دھرندھر ‘‘نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ قائم کئے۔ اہم کامیابیاں ہیں: ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اے ریٹیڈ ہندوستانی فلم۔ عالمی سطح پر دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔ فلم نے اپنے ۷۷؍ دن کے تھیٹر رن میں مجموعی طور پر: ہندوستان میں: ۸۵ء۱۰۰۵؍ کروڑ، بیرون ملک: ۵ء۲۹۹؍ کروڑ اور کل عالمی کمائی: ۳۵ء۱۳۰۵؍ کروڑ کمائے۔ فلم کی بڑی اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، ارجن رامپال، آر مادھون اور سارہ ارجن۔ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی اور اس کی ہدایتکاری کی ذمہ داری آدتیہ دھر نے نبھائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً۲۵۰؍ کروڑ سے ۴۷۵؍ کروڑ کے درمیان تھا۔ واضح ہو کہ اب شائقین کی نظریں فلم کے سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ پر مرکوز ہیں۔ یہ فلم ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK