Inquilab Logo

سرجری نہیں کروائی، چند برسوں پہلے صرف ٹچ اپ کروایا تھا: راج کماررائو

Updated: April 19, 2024, 9:10 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر اپنے چہرے کے بدلے ہوئےخد وخال پر بحث کے بعد اداکار راج کمار رائو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ہے بلکہ شروعاتی دنوں میں ہلکا سا ٹچ اپ کیا تھا۔ فی الحال وہ اپنی فلم ’سری کانت ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Rajkumar Rao Image: X
راجکمار راؤ۔ تصویر: ایکس

جمعہ کو راج کمار رائو نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔ وہ فی الحال ایک سوانحی ڈرامے’’سری کانت‘‘ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ حالیہ ایک تقریب میں وہ ایک نئے انداز میں نظر آئے جس کے بعد ان کے چہرے کے بدلے ہوئے خد وخال پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا انہوں نے پلاسٹک سر جری کرائی ہے۔ راج کمار رائو نے کہا ’’آپ اس تصویر کو بغور دیکھیں، جو چودہ برسوں میں نہیں ہوا وہ اب کیسے ہوگا۔ وہ محض ایک سادہ سی تصویر ہے۔ میری جلد فطری طور پر بے عیب ہے۔ میں خود حیرت زدہ ہوں کہ پورا دن شوٹنگ کرنے کے بعد بھی جلد کس طرح تر و تازہ رہ سکتی ہے۔ ‘‘
اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے جدوجہد کے ایام سے ہی اپنےچہرے کے بارے میں تبصروں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن میں اب بھی وہی شخص ہوں۔ ’’میں جب کام کی تلاش میں تھا اور جب میں نے کام کرنا شروع کیا تو لوگ میرے چہرے پر تبصرے کرتے تھے۔ اس لئے آٹھ نو سال پہلے، میں نے اپنی ٹھوڑی کو فلرز کے ساتھ تھوڑا سا ٹچ اپ کیا، جو کہ آدھے گھنٹے کا کام تھا، ایسا کرکے میں میں زیادہ پراعتمادمحسوس کرنا چاہتا تھا۔ ‘‘
۳۹؍ سالہ اداکار نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت بہتر لگ رہا ہوں۔ لیکن کیا اس نے مجھے ایک شخص کے طور پر بدل دیا ہے؟ کیا اس نے مجھے ایک فنکار کے طور پر بدل دیا ہے؟ بالکل نہیں۔ ‘‘
واضح رہے کہ ’’ سریکانت‘‘ تشار ہیرانندانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایک نابینا صنعتکار ’’سری کانتھ بولا‘‘ کا سوانح عمری ڈراما ہے جو ایک تاجر بننے کیلئے مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے۔ یہ فلم ۱۰؍مئی کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK