فلم ساز و ہدایتکار امتیاز علی اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔ اس دوران وہ فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر آنے والے دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت میں بہت گہرائی اور انکساری ہے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 1:57 PM IST | Mumbai
فلم ساز و ہدایتکار امتیاز علی اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔ اس دوران وہ فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر آنے والے دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت میں بہت گہرائی اور انکساری ہے۔
فلم ساز و ہدایتکار امتیاز علی اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔ اس دوران وہ فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر آنے والے دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت میں بہت گہرائی اور انکساری ہے اور وہ اپنی جڑوں سے جڑے ہوئے ایک بہترین فنکار ہیں۔
امتیاز علی فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ میں دلجیت کے ساتھ دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کے بعد یہ امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ کی دوسری فلم ہے۔ امتیاز علی نے حال ہی میں فلم کی تشہیر کے دوران دلجیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت میں ایک فنکار کے طور پر گہرائی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی سمجھ اور انسانیت بھی ہے۔ وہ اپنی جڑوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمیشہ صاف ستھرے اور بہترین انداز میں کام کرتے ہیں۔
امتیاز علی نے کہاکہ ’’دلجیت میں بہت گہرائی اور پاکیزگی ہے۔ وہ کچھ خاص لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ خود کو اداکار بھی نہیں کہتے، لیکن انہیں کئی بڑے اعزازات مل چکے ہیں۔ میں سب سے پہلے ان میں ایک اداکار کے طور پر دلچسپی رکھتا ہوں۔‘‘ فلمساز نے مزید بتایا کہ دلجیت کے کئی پہلو ہیں اور اس آنے والی فلم میں ان سب کو دکھانے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں واپس آؤں گا‘‘ میں دلجیت آج کے دور کی پریشانیوں، ان کی سوچ اور ان کی گہرائی کو پوری شدت کے ساتھ پیش کرتے نظر آئیں گے، جو ناظرین کو پسند آئے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ایل پی جی کے بعد پی این جی بھی مہنگی، آئی جی ایل نے قیمتوں میں اضافہ کیا
امتیاز علی نے کہا کہ ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ میں دلجیت اپنی جڑوں کو دکھا چکے تھے، لیکن اس فلم میں وہ آج کے زمانے کی بات کر رہے ہیں، جو زیادہ درست اور بامعنی ہے۔ یہ فلم جدائی، ہندوستان کی تقسیم اور اس کے بعد کے درد جیسے حساس موضوعات کو چھوتی ہے۔ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہیں۔ امتیاز علی کی اس فلم کو اپلاز انٹرٹینمنٹ اور ونڈو سیٹ فلمز کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔