بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا ایک بار پھر ممبئی کی میٹھی ندی کی صفائی کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو ) نے ان سے اس معاملے میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا ایک بار پھر ممبئی کی میٹھی ندی کی صفائی کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو ) نے ان سے اس معاملے میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا ایک بار پھر ممبئی کی میٹھی ندی کی صفائی کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو ) نے ان سے اس معاملے میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد موریا کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم اداکار نے خود ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا۔یہ معاملہ ۵۴ء۶۵؍ کروڑ روپے کے مبینہ مالی نقصان سے متعلق ہے، جس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی ) کو میٹھی ندی کی گاد نکالنے اور اس کی بحالی سے متعلق ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث نقصان پہنچنے کا الزام ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں ٹھیکیداروں، درمیانی افراد اور بعض شہری حکام کے کردار، ٹھیکے دینے کے طریقہ کار اور منصوبے سے متعلق ادائیگیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ڈینو موریا سے اس کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہو۔ مئی ۲۰۲۵ء میں ڈینو موریا اور ان کے بھائی سینٹینو موریا بھی ای او ڈبلیو کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ تفتیش کار مبینہ طور پر ایسے فون ریکارڈز کی جانچ کررہے تھے جن میں موریا برادران کا ان افراد سے رابطہ سامنے آیا تھا جو اس معاملے کی تحقیقات میں زیرِ تفتیش تھے۔ اس کے علاوہ سینٹینو موریا کی کمپنی یوبو رائیڈز اور کیس سے منسلک افراد کے درمیان بعض مالی لین دین کی بھی جانچ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:کونیا میں فلسطین سے یکجہتی کا منفرد مظاہرہ، فٹبال میچ 89:59 پر ختم
تحقیقات میں کیتن کدم کا نام بھی اہم طور پر سامنے آیا ہے، جسے ۲۰۲۵ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس مبینہ طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ میٹھی ندی کی صفائی اور گاد نکالنے کے ٹھیکے کس طریقے سے دیے گئے اور منصوبے کے لیے مختص رقم کس طرح منتقل ہوئی۔ میٹھی ندی ممبئی کے سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کی گاد نکالنے کا مقصد پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور بارش کے دوران سیلاب کے خطرے کو کم کرنا ہے۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ۲۲۔۲۰۲ء اور ۲۳۔۲۰۲۲ء کے دوران ندی کی گاد نکالنے سے متعلق مختلف ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
ممبئی پولیس کی ای او ڈبلیو نے اس معاملے میں متعدد افراد اور اداروں کے خلاف تحقیقات شروع کیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے بھی منی لانڈرنگ کے زاویے سے الگ تحقیقات کی ہیں۔ جون ۲۰۲۵ء میںای ڈی نے ممبئی، کوچی اور تریشور میں ۱۸؍ مقامات پر تلاشی کارروائی کی تھی۔ ایجنسی کے مطابق اس معاملے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ۶۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا مبینہ نقصان پہنچانے سے متعلق ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ اجے دیوگن اور تبو کی ۱۱؍ویں مشترکہ فلم
۲؍ اکتوبر کو کئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ای او ڈبلیو نے ڈینو موریا کو تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ تاہم بعد میں موریا نے خود ان خبروں کو مسترد کردیا۔ مڈ ڈے کے مطابق، موریا ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور انہوں نے حراست یا گرفتاری کی خبروں کو غلط قرار دیا۔ اس کیس میں مرکزی ایجنسی بھی کارروائی کرچکی ہے۔ ای ڈی نے جون ۲۰۲۵ء میں ڈینو موریا اور دیگر زیرِ تفتیش افراد سے متعلق مقامات پر تلاشی لی تھی۔ ایجنسی کی سرکاری پریس ریلیز کے مطابق کارروائی میٹھی ندی ڈیسلٹنگ اسکیم میں مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت کی گئی تھی اور موریا کو کیتن کدم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کرتے ہوئے ان سے متعلق مقام بھی تلاشی کے دائرے میں شامل کیا گیا تھا۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور ڈینو موریا کے مبینہ کردار سے متعلق حتمی قانونی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں میٹھی ندی کے ڈیسلٹنگ منصوبے سے متعلق ٹھیکوں، مالی لین دین اور مختلف افراد کے باہمی روابط کی مزید جانچ کررہی ہیں۔