Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہدایتکار روہت شیٹی کو ایک اور دھمکی، ۲۰؍ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

Updated: June 28, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai

معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کو ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس بار، ایک مبینہ آڈیو کلپ میں ۲۰؍ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آڈیو کلپ میں کہا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو روہت شیٹی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Rohit Shetty.Photo:INN
روہت شیٹی۔ تصویر:آئی این این

معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کو ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس بار، ایک مبینہ آڈیو کلپ میں ۲۰؍ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آڈیو کلپ میں کہا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو روہت شیٹی کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی نے عالمی کپ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتر کر پہلا گول داغ دیا


آڈیو کلپ میں کہا گیا ہے کہ روہت شیٹی کے جوہو کے گھر پر پچھلی فائرنگ محض ایک پیش خیمہ تھی۔ اگر اس بار مانگی گئی رقم ادا نہیں کی گئی تو گولیاں براہ راست فلمساز کو نشانہ بنائیں گی۔اطلاعات کے مطابق یہ تقریباً ۹۰؍ سیکنڈ کا آڈیو کلپ ہفتہ کی صبح روہت شیٹی کے عملے کو موصول ہوا۔ عملے نے فوری طور پر کلپ پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد جوہو پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں آڈیو میں آواز کی شناخت ہوئی، جو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے قریبی ساتھی شبھم لونکر سے مشابہت رکھتی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلمیں اور ۵؍ بہترین فلموں کی رپورٹ


پولیس ذرائع کے مطابق شبھم لونکر کا نام پہلے بھی کئی سنگین معاملات میں سامنے آچکا ہے۔ وہ  ۲۰۲۴ء میں سیاسی لیڈر بابا صدیقی کے قتل اور اس سال کے شروع میں روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں مطلوب ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر آواز کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے اور اسے فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دھمکی آمیز آڈیو کلپ پولیس کو روہت شیٹی کے عملے نے پیش کیا تھا اور اسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ فی الحال تمام تکنیکی پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے اور آڈیو کلپ کے ماخذ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانسک رپورٹ آتے ہی کیس میں مزید کارروائی تیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK