Inquilab Logo

بخار کےبعد کمل ہاسن کو ڈاکٹروں نے آرام کی صلاح دی

Updated: November 26, 2022, 11:56 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند اور ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیر چکے کمل ہاسن کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Kamal Haasan. Picture:INN
کمل ہاسن ۔ تصویر :آئی این این

جنوبی ہند اور ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیر چکے کمل ہاسن کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ رپورٹس  کے مطابق  لیجنڈری اداکار کو بخار کی شکایت تھی۔ وہ جب اسپتال سے حیدرآباس واپس لوٹے رہے تھے تو انہوں نے بے چینی کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد اسپتال میں انہیں بھرتی کرایا گیا تھا۔ حالانکہ اب کہا جارہا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔ کہا یہ بھی جارہا ہے کہ اب انہیں اسپتال سے چھٹی بھی مل گئی ہے۔ڈاکٹر کی جانب سے انہیں آرام کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ کمل ہاسن کی جانب سے ان کی صحت   سے متعلق کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق بدھ کو جب کمل ہاسن حیدرآباد سے لوٹ رہے تھے تو اسی دوران انہیں بے چینی کی شکایت ہوئی ۔ ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی تھی۔ پہلے انہیں بے چینی ہوئی  ،پھر  ہلکا سا بخار آیا تھا۔ حیدرآباد سے لوٹنے کے فوراً بعد اداکار کو علاج کے لئے چنئی کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ حالانکہ اب کہا جارہا ہے کہ انہیں اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے، اس پر ان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔بہرحال، اگر اس کے علاوہ کمل ہاسن کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ’ انڈین۲‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ  ہی اداکار’ بگ باس تمل‘ کے آنے والے سیزن میں بھی دکھائی دینے والے ہیں۔وہ لگاتار شوٹنگ اور ٹراویلنگ میں مصروف ہیں۔ اسی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ انہیں تھوڑا اسٹریس اور تھکاوٹ ہوگئی اور ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ منی رتنم کی فلم ’کے ایچ۲۳۴‘ میں بھی بھی نظرآنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK