سپر اسٹار سلمان خان اپنے مداحوں اور ناظرین کو اپوروا لاکھیا کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے ذریعے محظوظ کرنے کے لیے تیار تھے، جس کی ریلیز ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو طے تھی۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai
سپر اسٹار سلمان خان اپنے مداحوں اور ناظرین کو اپوروا لاکھیا کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے ذریعے محظوظ کرنے کے لیے تیار تھے، جس کی ریلیز ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو طے تھی۔
سپر اسٹار سلمان خان اپنے مداحوں اور ناظرین کو اپوروا لاکھیا کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے ذریعے محظوظ کرنے کے لیے تیار تھے، جس کی ریلیز ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو طے تھی۔ تاہم، ریلیز سے صرف ایک ماہ قبل فلم سازوں نے فلم کا نام بدل کر ’’ماتر بھومی‘‘ رکھ دیا اور رپورٹس کے مطابق انہیں حکام کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ فلم میں چین یا گلوان کی لڑائی کا ذکر نہ کیا جائے۔ اس کے نتیجے میں فلم کا تقریباً ۴۰؍ فیصد حصہ دوبارہ فلمایا گیا، جس میں جنگی مناظر ہٹا کر انسانی جذبات پر مبنی کہانی کو زیادہ جگہ دی گئی جبکہ ’’ماتر بھومی‘‘ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، سلمان خان نے جنوبی ہند کے ہدایتکار وامشی پیڈی پلی کے ساتھ ایک نئی فلم پر کام شروع کر دیا ہے۔
سلمان خان نے ایس وی سی ۶۳ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا
ابھی تک بغیر عنوان کے فلم ایس وی سی ۶۳؍ جسے #SalmanKhanVamshiPaidipallyFilm بھی کہا جا رہا ہے، کی ریلیز تاریخ طے ہو گئی ہے۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ فلم عید ۲۰۲۷ء پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ فلم سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سے ٹکرائے گی، جس میں پربھاس، ترپتی ڈمری اور وویک اوبرائے شامل ہیں۔’’اسپرٹ‘‘۵؍ مارچ ۲۰۲۷ءکو ریلیز ہوگی۔ انہوں نے ’’ماتر بھومی‘‘ کی مسلسل تاخیر پر بھی خاموشی توڑی اور اشارہ دیا کہ وہ خود بھی بے بس ہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ فلم کب ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:مونٹ سینٹ مشیل جزیرہ، فرانس: دن بھر میں دو مرتبہ دنیا سے علاحدہ ہوجاتا ہے
اپنے مخصوص انداز میں سلمان خان نے لکھا’’تھوڑا دور کی سوچنا چاہیے، اسی لیے عید کا اعلان کیا، فکر نہ کریں، اس والی فلم کی تاریخ بھی وقت آنے پر بتائیں گے… صبر کریں، تھوڑا سا صبر… جتنا میں انتظار کر رہا ہوں، اتنا ہی آپ کو بھی کرنا پڑے گا… بہرحال جو آپ کا حال ہے وہی میرا بھی حال ہے… ہاہا۔‘‘
اس کا مطلب کچھ یوں ہے ’’ہمیں بڑا سوچنا چاہیے، اسی لیے میں نے عید۲۰۲۷ءکی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ لیکن فکر نہ کریں، موجودہ فلم کی ریلیز تاریخ بھی وقت آنے پر بتاؤں گا۔ صبر کریں۔ ہم دونوں ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ جو آپ محسوس کر رہے ہیں، وہی میں بھی محسوس کر رہا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ۱۱؍ جون ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
جہاں ’’ماتر بھومی‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ چترانگدا سنگھ نظر آئیں گی، وہیں آنے والی فلم ایس وی سی ۶۳؍ میں وہ نین تارا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’جوان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میںقدم رکھا تھا۔