سلمان خان کے مشہور اور متنازع شو ’بگ باس‘سے شہرت حاصل کرنے والی ’ایلی اورام‘نے شو سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں فلموں میں آنے کا شوق کیسے پیدا ہوا۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 11:31 AM IST | Mumbai
سلمان خان کے مشہور اور متنازع شو ’بگ باس‘سے شہرت حاصل کرنے والی ’ایلی اورام‘نے شو سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں فلموں میں آنے کا شوق کیسے پیدا ہوا۔
سلمان خان کے مشہور اور متنازع شو ’بگ باس‘سے شہرت حاصل کرنے والی ’ایلی اورام‘نے شو سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں فلموں میں آنے کا شوق کیسے پیدا ہوا۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پیدا ہونے والی ایلی اورام کا پورا نام الزبتھ اورامیدوگران لونڈ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے فلموں میں آنے کے تعلق سے بتایا تھا کہ جب وہ تقریباً ۱۴؍سال کی تھیں اس وقت انہوں نے شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی اداکاری سے سجی شہرہ آفاق فلم’دیوداس‘ دیکھی۔ تقریباً ۴؍ گھنٹے طویل اس فلم نے ان کے ذہن پر اس قدر گہرا اثر مرتب کیا کہ وہ پوری فلم کے دوران پردے سے نظر نہیں ہٹا سکیں۔فلم کا شاندار سیٹ، ہندوستانی ثقافت،موسیقی اور اداکاروں کی شاندار اداکاری نے ان کے دل میں بالی ووڈ کیلئے خاص جگہ بنادی تھی۔ اس وقت انہیں ہندی زبان بھی نہیں آتی تھی لیکن انہوں نے اسی وقت فیصلہ کرلیا تھا کہ ایک دن ہندی فلموں میں ضرور کام کروں گی۔اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ایلی نے کم عمر سے ہی محنت کرنا شروع کردیا۔ ۱۷؍سال کی عمر میں وہ اسٹاک ہوم کے پردیسی ڈانس گروپ سے جڑ گئیں اور بالی ووڈ گانوں پر رقص کرنے لگیں۔ اس کے ساتھ ہی سوئڈن ہی میں انہوں نے اداکاری بھی کی۔۲۰۰۸ء میں انہوں نے سویڈن کی فلم’فاربڈن فروٹ‘ میں بھی کام کیا تھا۔ ۲۰۱۲ء میں ایلی اپنی خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہندوستان آگئی۔ یہاں انہوں نے ہندی سیکھی، ڈانس کی ٹریننگ لی اور لگاتار آڈیشن دیتی رہیں۔