بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘‘ کا نیا گانا ’تیری سیکسی بیوٹی‘ ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کے ذریعے سلمان خان نے تقریباً ۱۱؍ سال بعد پلے بیک سنگنگ کی دنیا میں واپسی کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘‘ کا نیا گانا ’تیری سیکسی بیوٹی‘ ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کے ذریعے سلمان خان نے تقریباً ۱۱؍ سال بعد پلے بیک سنگنگ کی دنیا میں واپسی کی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘‘ کا نیا گانا ’تیری سیکسی بیوٹی‘ ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کے ذریعے سلمان خان نے تقریباً ۱۱؍ سال بعد پلے بیک سنگنگ کی دنیا میں واپسی کی ہے۔ گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان نے اس گانے کو صبح تقریباً ۵؍ بجے بغیر کسی پیشگی اعلان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
’تیری سیکسی بیوٹی‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ چترانگدا سنگھ بھی نظر آرہی ہیں، جو فلم میں ان کی مرکزی ساتھی اداکارہ ہیں۔ گانے میں دونوں کے درمیان رومانوی انداز اور شوخ و چنچل کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ اس کی موسیقی اور بول ساجد خان نے ترتیب دیے ہیں، جبکہ سلمان خان کے ساتھ گلوکارہ مسکان نے بھی اپنی آواز دی ہے۔ گانے میں ساجد خان نے اضافی آواز بھی شامل کی ہے۔ اس کی کوریوگرافی سیزر گونزالویس نے کی ہے۔
سلمان خان اس سے قبل فلم ’کک‘ کے گانے ’ہینگ اوور‘ اور فلم ’ہیرو‘ کے گیت ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ میں اپنی آواز دے چکے ہیں۔ ’ہینگ اوور‘ ۲۰۱۴ء میں جبکہ ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوا تھا۔ اب ’تیری سیکسی بیوٹی‘ کے ذریعے انہوں نے ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ گلوکاری کی ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں سلمان خان کو ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں گاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔گانے کی ویڈیو کا پس منظر ایک ہوائی جہاز کے ہینگر پر مشتمل ہے، جہاں چترانگدا سنگھ سرخ ساڑی میں گٹار بجاتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں ایئر ہوسٹس کے لباس میں رقاصائیں بھی شامل ہیں، جبکہ سلمان خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ رقص کرتے نظر آتے ہیں۔ گانے میں ہوائی سفر، رومان اور تفریحی لمحات کو شوخ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور کی بیٹی راہا بھی فلم’ ’رامائن‘‘ کا حصہ بنیں گی
’تیری سیکسی بیوٹی‘ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض مداحوں نے سلمان خان کی گلوکاری اور ان کے مخصوص انداز کو پسند کیا، تاہم کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ جنگ اور حب الوطنی کے موضوع پر مبنی فلم میں اس نوعیت کے رومانوی اور تفریحی گانے کی کیا مناسبت ہے۔ بعض لوگوں نے گانے کے بول اور اس کے انداز پر تنقید بھی کی ہے۔ گانے کی صبح سویرے ریلیز بھی صارفین کے درمیان گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:قندھار واریئرز نے محمد عامر کو ایک لاکھ ڈالر میں خرید لیا
سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ماتربھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘‘ کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا نے کی ہے، جبکہ فلم کی پروڈیوسر سلما خان ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان اور چترانگدا سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ابتدائی نام ’’بیٹل آف گلوان‘‘ تھا اور اسے ۲۰۲۰ء میں وادیٔ گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔ بعد میں فلم کا نام تبدیل کرکے ’ماتربھومی‘ رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فلم کے کچھ حصوں میں دوبارہ شوٹنگ بھی کی گئی ہے۔ فلم پہلے اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن اس کی نمائش ملتوی کردی گئی۔ فی الحال فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ’تیری سیکسی بیوٹی‘ کی ریلیز نے فلم کے حوالے سے مداحوں کی دلچسپی ایک بار پھر بڑھا دی ہے، تاہم گانے کے موضوع اور فلم کی جنگی کہانی کے درمیان تعلق کو لے کر بحث جاری ہے۔