• Mon, 15 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمی ایوارڈز ۲۵ء: یہودی اداکارہ حنہ آئن بائنڈر نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ”آزاد فلسطین“ کا نعرہ لگایا

Updated: September 15, 2025, 7:05 PM IST | Los Angeles

آئن بائنڈر نے کامیڈی سیریز ’ہیکس‘ میں اپنے کردار کیلئے ”بہترین معاون اداکارہ“ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسرائیلی محاصرے میں زندگی گزار رہے فلسطینیوں کے دکھ کو اجاگر کرنا چاہتی تھیں۔

Hannah Einbinder and Owen Cooper. Photo: X
حنہ آئن بائنڈر اور اوین کوپر۔ تصویر: ایکس

اتوار کو لاس اینجلس میں ۷۷ ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء کی تقریب منعقد ہوئی جو طاقتور لمحات اور تاریخی کامیابیوں سے یادگار بن گئی۔ اس رات ’ہیکس‘ (Hacks) کی اداکارہ حنہ آئن بائنڈر نے ’کامیڈی سیریز کی کیٹیگری میں بہترین معاون اداکارہ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں ”فری فلسطین!“ کا نعرہ لگایا جبکہ ۱۵؍ سالہ اوین کوپر نے ایمی ایوارڈ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

امریکہ کی یہودی اداکارہ آئن بائنڈر نے اپنے ۴۵ سیکنڈ کی وقت کی حد سے تجاوز کیا لیکن اپنا پیغام مکمل کئے بغیر جانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ ”ہمیشہ ہارنے کی کہانی پر قائم“ ہیں۔ آئن بائنڈر نے سیریز کے تخلیق کاروں جین سٹیٹسکی، پال ڈبلیو ڈاؤنز اور لوسیا انیلو اور اپنی شریک اداکارہ جین اسمارٹ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس رات ایک اور ایمی جیتا۔ لیکن آئن بائنڈر کی تقریر کے اختتامی الفاظ ”گو برڈز، فری فلسطین“ کے بعد سامعین میں چند ثانیوں کیلئے غیر یقینی خاموشی پھیل گئی جس کے بعد پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

بیک اسٹیج پر اپنے نعرے اور فلسطین کے متعلق بات کرتے ہوئے، آئن بائنڈر نے وضاحت کی کہ وہ اسرائیلی محاصرے میں زندگی گزار رہے فلسطینیوں کے دکھ کو اجاگر کرنا چاہتی تھیں۔ غزہ میں ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والے اپنے دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اداروں کا بائیکاٹ کرنا ان چند ہتھیاروں میں سے ایک ہے جو ہمارے پاس ہیں۔ یہ افراد کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ جواب دہی کے بارے میں ہے۔“

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں بچوں کے سراور سینے پر گولیاں: ڈاکٹروں نے اسرائیلی طریقہ کار کاانکشاف کیا

۱۵؍ سالہ اوین کوپر ایوارڈ حاصل کرنے والے کم عمر ترین مرد اداکار بن گئے

اس شام کو ایمی ایوارڈ حاصل کرکے ۱۵؍ سالہ برطانوی اداکار اوین کوپر نے سرخیوں میں جگہ بنائی جو ایمی جیتنے والے اب تک کے سب سے کم عمر مرد اداکار بن گئے ہیں۔ کوپر نے نیٹ فلکس سیریز ’ایڈولیسینس‘ (Adolescence) میں ان کے مرکزی کردار ’جیمی ملر‘ کیلئے ’لمیٹڈ یا اینتھولوجی سیریز یا ٹی وی مووی کی کیٹیگری میں بہترین معاون اداکار‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کوپر نے عاجزی کے ساتھ کہا کہ ”تین سال قبل میں کچھ بھی نہیں تھا، تب میں نے صرف ڈراما کلاسیز لینا شروع کیا تھا۔ آج کی رات یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر آپ سنتے ہیں، توجہ دیتے ہیں اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں، تو کچھ بھی ممکن ہے۔“

واضح رہے کہ ایڈولیسینس میں ایک پریشان حال نوجوان جیمی کا کردار ادا کیا ہے جس پر اپنے ہم جماعت کے قتل کا الزام ہے۔ سیریز میں ان کی متاثرکن کارکردگی کی بڑے پیمانے پر ستائش کی گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سمیت دیگر مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کی فتح کا جشن منایا اور اسے ”حوصلہ افزا سنگ میل“ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی جارحیت کے سبب غزہ میں غذائی مراکز بند، یونیسف کا امداد کا مطالبہ

ایمی ایوارڈ حاصل کرکے نوجوان اداکار نے مائیکل اے گوورجیان کا ۱۹۹۴ء کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے ۲۳ سال کی عمر میں ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ کوپر نے اسکاٹ جیکوبی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو ۱۹۷۳ء میں ایمی ایوارڈ حاصل کرتے وقت ۱۶ سال کے تھے۔ کے تھے۔ صرف ۱۵ سال کی عمر میں، کوپر اب تاریخ کے سب سے کم عمر مرد ایمی فاتح بن گئے ہیں۔

 

ایمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء: پر کیٹگری کے فاتحین کی مکمل فہرست

مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام فاتحین کی فہرست حسب ذیل ہے۔

 

 لمیٹڈ یا اینتھولوجی سیریز، مووی کیٹیگری

 بہترین لمیٹڈ یا اینتھولوجی سیریز: ایڈولیسینس (نیٹ فلکس)

 بہترین ٹیلی ویژن مووی: ریبل رِج (نیٹ فلکس)

 ہدایت کاری: فلپ بارنٹینی - ایڈولیسینس

 تحریر: جیک تھورن اور اسٹیفن گراہم - ایڈولیسینس

 مرکزی اداکار: اسٹیفن گراہم - ایڈولیسینس

 مرکزی اداکارہ: کرسٹن ملیوٹی - دی پینگوئن

 معاون اداکار: اوین کوپر - ایڈولیسینس

 معاون اداکارہ: ایرن ڈوہرٹی - ایڈولیسینس

 

ڈراما کیٹیگری

 بہترین ڈراما سیریز: دی پِٹ (ایچ بی او|میکس)

 ہدایت کاری: ایڈم رینڈال - سلوم ہورسیز (”ہیلو گُڈ بائے“)

 تحریر: ڈین گلروئے - اینڈر (”ویلکم ٹو دی ریبیلین“)

 مرکزی اداکار: نوح وائل - دی پِٹ

 مرکزی اداکارہ: بریٹ لوور - سیورینس

 معاون اداکار: ٹریمیل ٹلمین - سیورینس

 معاون اداکارہ: کیتھرین لا ناسا - دی پِٹ

 مہمان اداکار: شان ہاٹوسی - دی پِٹ

 مہمان اداکارہ: میریٹ ویور - سیورینس

 

کامیڈی کیٹیگری

 بہترین کامیڈی سیریز: دی اسٹوڈیو (ایپل ٹی وی+)

 ہدایت کاری: سیٹھ روجن اور ایون گولڈبرگ - دی اسٹوڈیو (”دی اونر“)

 تحریر: سیٹھ روجن، ایون گولڈبرگ، پیٹر ہائیک، ایلکس گریگوری اور فریڈا پیریز - دی اسٹوڈیو (”دی پروموشن“)

 مرکزی اداکار: سیٹھ روجن - دی اسٹوڈیو

 مرکزی اداکارہ: جین اسمارٹ - ہیکس

 معاون اداکار: جیف ہلر - سم بڈی سم وئیر

 معاون اداکارہ: حنہ آئن بائنڈر - ہیکس

 مہمان اداکار: براین کرینسٹن - دی اسٹوڈیو

 مہمان اداکارہ: جولین نیکولسن - ہیکس

 

اینیمیشن اور وائس

 بہترین اینیمیٹڈ پروگرام: آرکین (نیٹ فلکس)

 بہترین کریکٹر وائس-اوور پرفارمنس: جولی اینڈریوز - برِجرٹن

 

ڈاکیومنٹری/نان فکشن

 بہترین ڈاکیومنٹری یا نان فکشن سیریز: ۱۰۰ فٹ ویو (ایچ بی او میکس)

 ڈاکیومنٹری یا نان فکشن اسپیشل: پی-وی ایز ہیم سیلف (ایچ بی او میکس)

 

ریئلٹی کیٹیگری

 بہترین میزبان (ریئلٹی/مقابلہ): ایلن کمنگ - دی ٹریئٹرز

 بہترین میزبان (گیم شو): جمی کمل - ہو وانٹس ٹو بی اے ملینیر

 بہترین اسٹرکچرڈ ریئلٹی پروگرام: کوئیر آئی (نیٹ فلکس)

 بہترین ان-اسٹرکچرڈ ریئلٹی پروگرام: لو آن دی اسپیکٹرم (نیٹ فلکس)

 بہترین ریئلٹی مقابلہ پروگرام: دی ٹریئٹرز (پیکاک)

 بہترین گیم شو: جیوپرڈی! (اے بی سی/سنڈیکیٹڈ)

 

ورائٹی کیٹیگری

 بہترین ٹاک سیریز: دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ (سی بی ایس)

 بہترین اسکرپٹڈ ورائٹی سیریز: لاسٹ ویک ٹونائٹ وِد جان اولیور (ایچ بی او|میکس)

 بہترین ورائٹی اسپیشل (لائیو): ایس این ایل ۵۰: دی اینیورسری اسپیشل (این بی سی)

 بہترین ورائٹی اسپیشل (پری-ریکارڈڈ): کونن او برائن: دی کینیڈی سینٹر مارک ٹوئین پرائز فار امریکن ہیمر (نیٹ فلکس)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK