سنجے دت کےخاندان کی وضاحت

Updated: October 23, 2020, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کے پاس بہت کم دن رہ گئے ہیں جس پر ان کے خاندانی ذرائع نے وضاحت کی ہے۔

Sanjay Dutt.Picture :INN
سنجے دت ۔ تصویر:آئی این این

 کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کے پاس بہت کم دن رہ گئے ہیں جس پر ان کے خاندانی ذرائع نے وضاحت کی ہے۔رواں سال اگست میں۶۱؍ سالہ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر اپنا علاج کروانے کا اعلان کیا تھا۔ سنجے دت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنجے دت کے پاس۶؍ ماہ یا کچھ ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ سنجے دت کے ایک قریبی رشتے دار نے ان خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ممبئی میں شروع ہوا، ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔سنجے دت کے خاندانی ذرائع کے مطابق سنجے دت گزشتہ روز ٹیسٹ کیلئے گئے تھے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں خدا کی مہربانی اور تمام لوگوں کی دعاؤں سے ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔ایک  ویب سائٹ کے مطابق سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی ہے تاہم ابھی ان کی یا ان کی اہلیہ کی جانب سے اس بات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس خبر کاباضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK