Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائرن میونخ نے مراکش کے فارورڈ اسماعیل صیباری سے ۲۰۳۱ء تک معاہدہ کر لیا

Updated: July 02, 2026, 10:05 PM IST | New York

جرمن کلب بائرن میونخ نے نیدرلینڈز کے چیمپئن کلب پی ایس وی سے مراکش کے اسٹار فارورڈ اسماعیل صیباری کو۲۰۳۱ء تک کے معاہدے پر اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ ۲۵؍ سالہ صیباری ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بائرن میونخ کو جوائن کریں گے۔

Saibari.Photo:X
صیباری۔ تصویر:ایکس

جرمن کلب بائرن میونخ نے نیدرلینڈز کے چیمپئن کلب پی ایس وی سے مراکش کے اسٹار فارورڈ اسماعیل صیباری کو۲۰۳۱ء تک کے معاہدے پر اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ ۲۵؍ سالہ صیباری ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بائرن میونخ کو جوائن کریں گے۔


صیباری نے پی ایس وی کے ساتھ مسلسل تین لیگ ٹائٹل، تین ڈچ سپر کپ اور دو ڈچ کپ جیتے۔ انہوں نے کلب کے لیے ۱۴۲؍ مقابلوں میں ۴۲؍ گول کیے اور۲۹؍ گول میں اسسٹ فراہم کی، جبکہ گزشتہ سیزن میں ۲۷؍ لیگ میچوں میں ۱۵؍ گول اور ۸؍ اسسٹ اپنے نام کیے۔اسپین کے شہر ٹیراسا میں پیدا ہونے والے صیباری نے انڈرلیخت کی اکیڈمی سے فٹبال کا آغاز کیا، بعد ازاں جینک کے انڈر۱۹؍اسکواڈ سے ہوتے ہوئے ۲۰۲۰ء میں پی ایس وی میں شامل ہوئے۔ مراکش کی قومی ٹیم کے اہم رکن صیباری ۲۰۲۳ء میں ڈیبیو کے بعد ۳۴؍ بین الاقوامی میچوں میں ۱۲؍ گول کر چکے ہیں۔ رواں ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ما اِنٹی بنگارم‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین مرکزی کردار والی تیلگو فلم بنی


بائرن میونخ کے اسپورٹنگ چیف میکس ایبرل نے صیباری کو ورلڈ کپ کے نمایاں اٹیکنگ کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے ٹیم کے حملے میں مزید تنوع اور مضبوطی آئے گی۔ صیباری نے کہا کہ بائرن میونخ سے معاہدہ ان کے بچپن کا خواب تھا اور کوچ ونسنٹ کومپانی نے ان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سینیگال کی ٹیم میں مایوسی، پاپے گیئے نے قومی ٹیم سے وقفہ لینے کا اعلان کیا
 فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں بلجیم  کے ہاتھوں ۲۔۳؍گول  کی شکست کے بعد سینیگال کے کھلاڑیوں میں شدید مایوسی اور غصہ دیکھنے میں آیا۔ دو گول کی برتری کے باوجود شکست کے بعد مڈفیلڈر پاپے گیئے نے موجودہ کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں قومی ٹیم سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بوسنیا ہرزیگووینا کو شکست دے کر امریکہ راؤنڈ آف ۱۶؍ میں داخل


سینیگال نے حبیب دیارا اور اسماعیل سار کے گولز کی بدولت ۰۔۲؍گول کی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن آخری لمحات میں رومیلو لوکاکو اور یوری تیلیمانس کے گولوں سے  بلجیم  نے برابری کر لی جبکہ اضافی وقت کے اختتامی لمحات میں پنالٹی کے ذریعے فاتحانہ گول کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد پاپے گیئے نے انسٹاگرام پر لکھا’’میں بعد میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بات کروں گا، لیکن فی الحال اعلان کرتا ہوں کہ جب تک یہی کوچنگ اسٹاف برقرار رہے گا، میں قومی ٹیم سے وقفہ لوں گا۔‘‘  اسپین کے کلب ویاریال سے کھیلنے والے ۲۷؍ سالہ گیئے کو ۶۶؍ویں منٹ میں تبدیل کیا گیا تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا’’میں مکمل طور پر فٹ تھا، لیکن فیصلہ کوچ کا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK