Inquilab Logo

معروف ہدایتکار کے وشوناتھ انتقال کرگئے،وزیراعظم مودی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

Updated: February 04, 2023, 1:13 PM IST | Hyderabad

مشہور فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹراوراداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات طویل العمری سےمتعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا۔

A memorable picture by K Viswanath
کے وشوناتھ کی ایک یادگار تصویر

 مشہور فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹراوراداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات طویل العمری سےمتعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر ۹۲؍  برس تھی۔ان کے انتقال پر وزیراعظم مودی، سابق نائب صدر وینکیا نائیڈواور دیگر متعدد اہم شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
 تیلگو سنیما کے علاوہ انہوں نے تمل اور ہندی فلموںمیںبھی کافی مقبولیت حاصل کی۔ وہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے والے ۴۸؍ویں شخص تھے۔ یہ ایوارڈ ہندوستانی سنیما کا سب سےبڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ انہیں۲۰۱۷ء میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 انہوں نےبنیادی طور پر تیلگو فلموں کے لیے کام کیا۔تیلگوسنیما میں ان کے کام کو بہت سراہا گیا۔ وہ۵؍قومی فلم ایوارڈز،۷؍ریاستی نندی ایوارڈ، ۱۰؍فلم فیئر ایوارڈ ساؤتھ اور ہندی میں ایک فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرچکےتھے۔انہیں ۱۹۸۱ء میںفرانس کے بیسان فلم فیسٹیول میں ’پرائز آف دی پبلک‘ سے نوازا گیا۔۱۹۹۲ءمیں،انہیں آرٹس میں ان کی شراکت کے لیے آندھرا پردیش اسٹیٹ رگھوپتی وینکیا ایوارڈ اور شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا۔
وزیراعظم نےتعزیت پیش کی
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کے وشوناتھ کے انتقال پرگہرے  رنج  و غم کا اظہار کیا ۔مودی نے ٹویٹرپر ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ کے وشوناتھ گارو کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے  ایک تخلیقی اور ورسٹائل ہدایت کار کے طور پر اپنا لوہامنوایا اور  وہ سینما کی دنیا میں ایک معروف فلمساز تھے۔وزیر اعظم نے کہا ’’ان کی فلمیں مختلف طرزکا احاطہ کرتی ہیں اور ان کی ہدایت کاری نےسامعین کو مسحور کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
ایم وینکیانائیڈو نے غم  کا اظہارکیا
  سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کے وشواناتھ کےانتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سماجی پیغام والی ان کی فلموں نےانہیں عالمی سطح پر پہچان دلائی اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔نائیڈونےٹویٹ کیا ’’معروف فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر کے وشواناتھ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا میں ان کی روح کے سکون  کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘
کے سی آر کا اظہار غم
 تلنگانہ کے وزیر اعلی کےچندر شیکھر راؤ نے  کے وشوناتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں، راؤ نے کہا،’’وشوناتھ ایک ممتاز فلم ڈائریکٹر تھے جنہوں نےسادہ کہانیوں کو اپنی حیرت انگیزصلاحیتوں کے ساتھ بڑے پردے پر ایک ’کلاسک فلم‘کےطورپر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نےسوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ان کے علاوہ دیگر متعدد اہم شخصیات کے علاوہ فلمی دنیا سے منسلک افراد نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK