• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممتا بنرجی کا ایس آئی آر میں سنگین خامیوں اور ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے کا الزام

Updated: December 23, 2025, 9:39 AM IST | Kolkata

بنگال کی وزیراعلیٰ نے انتخابی کمیشن پر زعفرانی پارٹی کے کنٹرول کا دعویٰ کیا، ووٹ چوری کا الزام دہرایا اور بی جےپی کو ختم کرنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا

Chief Minister Mamata Banerjee on her way to address a rally
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریلی سے خطاب کیلئے جاتے ہوئے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے  ایس آئی آر کو ’’خامیوں کا پلندہ‘‘ قرار دیتے ہوئے  الزام لگایا ہے کہ بی جےپی ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش رچ رہی ہے ۔انہوں نے انتخابی کمیشن  پر وزیر داخلہ امیت شاہ  کا کنٹرول ہونے کا الزام بھی عائد کیا  اورکہا کہ ایس آئی آر کے دوران ووٹر وں کی شناخت میں بڑی غلطیاں کی گئی ہیں۔
 انہوں نے الزام لگایا کہ کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور متوا سماج کے ووٹ چوری کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن مغربی بنگال حکومت کو بتائے بغیر آبزروزکی تقرری کر رہا ہے اور بی جے پی کے مفادات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کی سماعت کیلئے مقرر کئے  گئے  افراد کو مقامی زبان کا بہت کم علم تھا۔انہوں نے کہا کہ صرف ٹی ایم سی کارکن ہی بی جے پی کو بنگال میں قدم جمانے سے روک سکتے ہیں۔
 بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پیسوں کے دم پر بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’میں بی جے پی کو ملک سے ختم کر کے ہی دم لوں گی۔ اگر میں بنگال جیتتی ہوں، تو میں ان سے دہلی چھین لوں گی۔‘‘دراصل مغربی بنگال میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ اِن دنوں ایس آئی آر معاملہ پر بنگال میں زبردست ہنگامہ ہورہا ہے۔ ممتا بنرجی لگاتار بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے لوگوں سے ووٹ دینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK