Inquilab Logo

مشہور انڈی پوپ سنگر انامیکا کا نیا نغمہ ’فیراری‘ ریلیز

Updated: March 15, 2021, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai

مشہور انڈی پوپ سنگر انامیکا کا نیا نغمہ ’فیراری‘ ریلیز ہوگیا ہے۔انامیکا اپنے نئے نغمے ’فیراری‘ کے ساتھ نئے لُک کے ساتھ واپسی کررہی ہیں۔فیراری ایک پوپ /آر اینڈ بی / اربن پنجابی زونر کا نغمہ ہے

Indie pop singer Anamika is seen in a new style in her new song Ferrari.Picture:INN
انڈی پوپ سنگر انامیکااپنے نئے نغمہ فیراری میں نئے انداز میں نظر آرہی ہیں۔تصویر :آئی این این

 مشہور انڈی پوپ سنگر انامیکا کا نیا نغمہ ’فیراری‘ ریلیز ہوگیا ہے۔انامیکا اپنے نئے نغمے ’فیراری‘ کے ساتھ نئے لُک کے ساتھ واپسی کررہی ہیں۔فیراری ایک پوپ /آر اینڈ بی / اربن پنجابی زونر کا نغمہ ہے۔اس نغمے کے بول خود انامیکا نے لکھے ہیں جبکہ اس کی موسیقی پنجابی موسیقی شعبہ کو کئی پنجابی ہٹس دینے والے مقبول موسیقار اور پروڈیوسر ،مکس سنگھ نے کی ہے۔انامیکا کے خود کےپروڈکشن ہاؤس ، کے او سی ۷؍ پروڈیوسراورپرائو کے ذریعہ پروڈیوسڈ اس میوزک ویڈیومیں امت بھسین اور زویا افروز اہم کردار میں نظر آرہےہیں۔یہ نغمہ انامیکا کی آواز میں عربی اور ہسپانوی زبانوں میں بھی آرہا ہے۔ انامیکا نے کہا کہ ،’’میں ہمیشہ ہر طرح کی موسیقی کےساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس کرتی ہوں،پھر چاہے وہ پوپ ہو،کلاسیکل ہو،یا قوالی،بھکتی ،حب الوطنی،فلمی، لوک گیت ،ریپ یا ویسٹرن میوزک ہو۔ لیکن اربن پنجابی ایک ایسا زونر ہے جس کے ساتھ میں تجربہ کرنا چاہتی تھی۔ چونکہ یہ کافی مقبول ہے اور عام لوگوں،خصوصاً نوجوانوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول  ہے،اس لئے میں نے اس زونر میں قدم بڑھانے کا اعلان کرنے کے لئے یہ وقت منتخب کیا ہے ،کیونکہ اس سے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK