Inquilab Logo Happiest Places to Work

صنعتی پارکوں کی تعمیر کیلئے ۳۳۶۶۰؍ کروڑ کی اسکیم منظور

Updated: March 20, 2026, 12:53 PM IST | New Delhi

نیو انڈیا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اسکیم یا ’بھویہ‘ کے تحت تقریباً۳۳۶۰۰؍ایکڑ اراضی پر صنعتی پارک تیار کیے جائیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان میں مینو فیکچرنگ کے مواقع کو بہتر بنانے کے مقصد سے، مرکزی کابینہ نے ملک بھر میں۱۰۰؍ عالمی معیار کے ’پلگ اینڈ پلے ‘صنعتی پارک تیار کرنے کیلئے۳۳۶۶۰؍کروڑ کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، مرکزی حکومت  ایک کروڑ فی ایکڑ تک اور بیرونی کنکٹی ویٹی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی لاگت کا۲۵؍ فیصد تک فراہم کرے گی۔نیو انڈیا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اسکیم یا ’بھویہ‘ کے تحت تقریباً۳۳۶۰۰؍ایکڑ اراضی پر صنعتی پارک تیار کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کو ریاستوں کے ساتھ مل کر ایک چیلنج کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔ ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ(ڈی پی آئی آئی ٹی)کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ڈیولپر بھی ریاستوں کے ذریعے اپنے پروجیکٹ جمع کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح سینٹرل پبلک سیکٹر انٹر پرائزز(سی پی ایس ایز)بھی اپنے پروجیکٹس جمع کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے فیڈرل ریزرو نے ریپو شرح برقرار رکھی، مہنگائی پر تشویش برقرار

مرکزی بجٹ برائے۲۵-۲۰۲۴ء جو جولائی۲۰۲۴ء میں پیش کیا گیا تھا ،اس میں ریاستوں اور نجی شعبے کے اشتراک سے۱۰۰؍ شہروں میں تمام بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے تیار ’پلگ اینڈ پلے‘ صنعتی پارکوں کی تعمیر کی تجویز تھی ۔ پروجیکٹ سائٹس۱۰۰؍ سےایک ہزار ایکڑ تک ہوں گی اور ان کا انتخاب ایک مخصوص معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا جس میں بڑے صنعتی مراکز، ہنر مندی کے فروغ کے مراکز، بندرگاہوں وغیرہ کی قربت شامل ہے۔ حکومت اعلیٰ معیار کی تجاویز کو بھی ترجیح دے گی۔ شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے لیے زمین کا کم از کم سائز۲۵؍ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شیئر بازار میں کہرام،۱۱؍ لاکھ کروڑ ڈوب گئے

ان منصوبوں کے لیے ریاستوں کو منصوبہ بندی اور ترقی کے اختیارات کے ساتھ ایک خصوصی مقصد کی اکائی(ایس پی وی)بنانے کی ضرورت ہوگی۔ انہیں اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہوگی کہ پارک کے کام کرنے کے بعد، ممکنہ مینوفیکچرنگ یونٹس کیلئے ایک ہی جگہ پر تمام منظوری مل جائے۔ایک اہلکار نے کہا کہ اسکیم کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں ہے، اور ہمارا مقصد پہلے مرحلے میں جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ۵۰؍ عالمی معیار کے پارکس بنانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK