ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا سے بات چیت میں کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کریں تو لوگ انہیں رومانوی کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کریں گے یہی وجہ ہے کہ ان کی ’’پہیلی‘‘ اور ’’اشوکا‘‘ باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں۔
EPAPER
Updated: September 24, 2024, 6:09 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا سے بات چیت میں کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ مختلف کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کریں تو لوگ انہیں رومانوی کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کریں گے یہی وجہ ہے کہ ان کی ’’پہیلی‘‘ اور ’’اشوکا‘‘ باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں۔
کرن جوہر کا خیال ہے کہ شائقین شاہ رخ خان کو ایسے اوتار میں دیکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں جو رومانوی نہ ہو۔ ’’پہیلی‘‘ اور ’’اشوکا‘‘ جیسی فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں انہوں نے مختلف قسم کے کردار اداکئے اور جن میں رومانوی رابطہ بھی تھا، کرن نے نشاندہی کی کہ شاہ رخ کی ایسی فلمیں تجارتی طور پر کام نہیں کرتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کبھی بھی مین اسٹریم اداکار نہیں بننا چاہتے تھے لیکن ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے بعد ناظرین کی ان سے توقعات بدل گئی ہیں۔
کرن جوہر نے ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ نے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے ’’پہیلی‘‘ اور ’’اشوکا‘‘ کی۔ شاہ رخ مختلف کام کرنے اور فرق کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کریئر کی ابتداء میں انہوں نے کندن شاہ، کیتن مہتا اور منی کول کے ساتھ کام کیا۔ وہ کبھی بھی مین اسٹریم اداکار نہیں بننا چاہتے تھے لیکن پھر ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ نے انہیں مین اسٹریم اسٹار میں تبدیل کردیا، اور پھر سنیما کا رخ بھی بدل گیا۔ اب شاہ رخ خان کہا جائے تو سبھی ایک رومانوی شخص کا تصور کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں مختلف کردار ادا کریں، مجھے امید ہے کہ وہ کریں گے، لیکن ناظرین کے ذہنوں میں رومانس کے ساتھ ان کی شبیہ کبھی الگ نہیں کی جاسکتی۔ شاہ رخ پہلے اداکار ہیں، اور پھر اسٹار۔ ‘‘
اس موقع پر فلمساز نے عامر خان کی تعریف کی اور انہیں بالی ووڈ کا ’چینج میکر‘ قرار دیا۔ ’’لگان‘‘، ’’تارے زمین پر‘‘، ’’رنگ دے بسنتی‘‘ اور ’’دل چاہتا ہے‘‘ جیسی فلموں سے عامر نے بالی ووڈ کو الگ رُخ دیا۔