• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی میں راحت سے آٹو سیکٹر کو زبردست فروغ ملنے کی امید

Updated: August 31, 2025, 10:01 PM IST | New Delhi

بروکریج فرم جیفریز کا اندازہ ہے کہ اگر جی ایس ٹی میں ۷؍ سے ۱۰؍فیصدکی کمی کی جاتی ہے، تو گاڑیوں کی قیمتوں میں۶؍ سے ۸؍فیصد٪ تک کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے مانگ میں اچھا اضافہ ہو گا۔

Autosector.Photo:INN
آٹو سیکٹر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کا آٹوموبائل سیکٹر مالی سال۲۰۲۶ء کی پہلی  ششماہی میں رفتار حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بروکریج ہاؤس جیفریزکا خیال ہے کہ حکومت کی پالیسی راحت، دیہی علاقوں میں بہتری اور نئی گاڑیوں کے لانچ ہونے سے آٹو ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ ریپو اور سی آر آر کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کی شرح میں ممکنہ کمی کو اس تیزی کا بڑا محرک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ فائدہ دو پہیوں والے زمرے  کو ہوگا۔
 حالیہ بجٹ میں ٹیکس میں راحت، دیہی علاقوں میں بہتر جذبات اور پریمیم الیکٹرک ٹو وہیلر  اس زمرے  کی فروخت کو فروغ دے گا۔ رائل اینفیلڈ اورٹی وی ایس  موٹر نے پہلے ہی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں   مضبوط ترقی دکھائی ہے جبکہ ہیرو موٹو کارپ  تہوار کے موسم اور جی ایس ٹی  کٹوتی کی وجہ سے مانگ میں بہتری کی توقع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:ٹک ٹاک کےگروگرام دفتر کیلئے بہت سی اسامیاں

مسافر گاڑیوں کے طبقے میں بھی، نئی ایس یو وی  اور الیکٹرک گاڑیوں کی لانچ مانگ میں اضافہ کریں گی۔ مہندرا اینڈ مہندرا نے نئے ماڈلز کی مانگ کی وجہ سے  پہلی سہ ماہی  میں دُہرے ہندسوں کی نمو کی اطلاع دی ہے۔ ماروتی سوزوکی کی گھریلو فروخت مستحکم رہی لیکن برآمدات میں بہتری آئی  جبکہ ٹاٹا موٹرس کو سال بہ سال کی بنیاد پر کمی کا سامنا کرنا پڑا  تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جی ایس ٹی میں کٹوتی کے بعد  آٹو سیکٹر دوبارہ رفتار پکڑے گا۔ 
کمرشیل گاڑیاں اس وقت دباؤ میں ہیں کیونکہ مانسون نے زور پکڑ لیا ہے، بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیاں سست ہیں اور کان کنی کا شعبہ بھی کمزور ہے لیکن ای کامرس کی نمو، آخری میل کنیکٹیویٹی اور حکومتی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کی وجہ سے اس طبقہ کو مالی سال  ۲۶ء  کی دوسری سہ ماہی  میں بہتری دیکھنے کی امید ہے۔ دوسری طرف  ٹریکٹر طبقہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ زیادہ ایم ایس پی، اچھی پیداوار، عام مانسون سے بہتر اور ذخائر کی بہتر سطح نے اس کاروبار کو سہارا دیا ہے۔
بروکریج فرم جیفریز کا اندازہ ہے کہ اگر جی ایس ٹی میں۷۔ ۱۰؍فیصد٪ کی کمی کی جاتی ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں ۶؍ سے ۸؍٪فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے مانگ میں اچھا اضافہ ہو گا۔ اس بنیاد پر، جیفریز نے مالی سال ۲۶۔ ۲۸ء کے لیے صنعت کے حجم کے تخمینے میں۲؍ سے ۶؍فیصد اور آمدنی کے تخمینے میں۲؍ سے ۸؍ اضافہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK