دنیا کے سب سے پرامن ممالک ۲۰۲۵ء کی فہرست جاری ہو گئی ہے، یہ فہرست۱۶۳؍ آزاد ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتی ہے اور دنیا کی ۹۹؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے، جانیے ہندوستان کا مقام کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi
دنیا کے سب سے پرامن ممالک ۲۰۲۵ء کی فہرست جاری ہو گئی ہے، یہ فہرست۱۶۳؍ آزاد ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتی ہے اور دنیا کی ۹۹؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے، جانیے ہندوستان کا مقام کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ درجہ بندی۲۰۲۵ء کے گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق، آئس لینڈ نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے پرامن ملک کی حیثیت سے اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کو۱۶۳؍ ممالک میں سے۱۱۵؍ واںمقام دیا گیا ہے، جو اس کی گزشتہ پوزیشن کے مقابلے میں معمولی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ فہرست۱۶۳؍ آزاد ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتی ہے اور دنیا کی ۹۹؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔
`دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ایک طویل مدتی رجحان بھی ہے، کیونکہ آئس لینڈ ۲۰۰۸؍سے مسلسل سرفہرست رہا ہے۔ اس درجہ بندی میں ہندوستان کی معمولی بہتری درج کی گئی ہے۔ `دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا جی پی آئی اسکور ۲؍ اعشاریہ ۲۲۹؍ درج کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں امن کی سطح میں صفر اعشاریہ ۵۸؍ فیصد بہتری کا اشارہ کرتا ہے۔مجموعی طور پر پرامن ہونے کے معیار میں جنوبی امریکہ کے خطے میں کچھ بہتری آئی ہے۔ ارجنٹائنا اور پیرو جیسے ممالک بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فہرست تین معیارات پر امن کا جائزہ لینے کا ذمہ دار ہے: معاشرتی تحفظ اور سلامتی، جاری ملکی یا بین الاقوامی تنازعات، اور عسکریت پسندی۔ آئس لینڈ نے۲۰۲۵ء میں ان تینوں شعبوں میں سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کیا ہے۔ اس کی وجہ کم جرائم کی شرح، مضبوط سماجی اعتماد اور فوج کی عدم موجودگی ہے۔گلوبل پیس انڈیکس۲۰۲۵ء میں شامل دیگر دس ممالک، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، سنگاپور، پرتگال، ڈنمارک اور سلووینیا ہیں۔ ان ممالک کے ناموں کو دنیا کے دس سب سے پرامن ممالک قرار دیا گیا ہے۔ وسیع پیمانے پر، یورپ پرامن ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔اس روشن پہلو کے باوجود، مجموعی عالمی صورتحال تشویشناک ہے۔ جی پی آئی رپورٹ کے مطابق، دنیا اوسطاً کم پرامن ہو گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ بڑھتے ہوئے داخلی تنازعات، عسکریت پسندی میں اضافہ، اور جغرافیائی سیاسی تقسیم ہیں۔دوسری طرف، سب سہارا افریقہ اور مشرق وسطیٰ سب سے کم پرامن مقامات میں شامل ہیں۔ فہرست کی درجہ بندی میں سب سے نیچے روس، یوکرین، سوڈان، جمہوریہ کانگو اور یمن شامل ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی افریقہ میں بھی امن میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ دنیا میں اوسطً امن کی کمی کے پیچھے اہم عوامل بنگلہ دیش اور پاکستان جیسے ممالک میں شہری بدامنی اور جبر ہیں۔