• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکی بھامبری یو ایس اوپن کے اگلے راؤنڈ میں

Updated: August 31, 2025, 10:02 PM IST | New York

ہندوستان کے یوکی بھامبری اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کی جوڑی نے امریکہ کے مارکوس گیرون اور لرنر ٹائین کو شکست دے کر یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

Yuki Bhambri.Photo:INN
یوکی بھامبری۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے یوکی بھامبری اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کی جوڑی نے امریکہ کے مارکوس گیرون اور لرنر ٹائین کو شکست دے کر یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ دوسری جانب تجربہ کار روہن بوپنا اور ان کے ساتھی موناکو کے رومین آرنیڈو مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئیے:ہندوستان اورپاکستان میچ کے ٹکٹ۲۴؍ گھنٹے کے بعد فروخت نہیں ہوئے

ہفتہ کی رات ایک گھنٹہ ایک منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہندوستان کے یوکی بھامبری اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس کی۱۴؍ویں سیڈیافتہ  جوڑی نے امریکہ کے مارکوس گیرون اور لرنر ٹائین کو۰۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرا کر مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ 
ہندوستانی ٹینس کھلاڑی بھامبری اور مائیکل وینس پیر کو دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے گونزالو ایسکوبار اور میکسیکو کے میگوئل اینجل ریئس وریلا کا مقابلہ کریں گے۔اس دوران روہن بوپنا اور ان کے ساتھی موناکو کے رومین آرنیڈو کو رابرٹ کیش اور جیمز ٹریسی کی امریکی جوڑی نے۴۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی بوپنا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
دوسری جانب ارجن کڈھے اور ان کے جوڑی دار ایکواڈور کے ڈیاگو ہیڈلگو کروشیا کے میٹ پاوک اور ایل سلواڈور کے مارسیلو اریالو سے ۳؍ سیٹس میں ہار کر یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے۔ ارجن کڈھے اور ڈیاگو ہیڈلگو نے پہلے سیٹ کے۱۲؍ویں گیم میں بریک پوائنٹ حاصل کر کے پہلا سیٹ جیت لیا، لیکن ٹائی بریک میں دوسرا سیٹ ہار گئے۔  فیصلہ کن سیٹ کے ۱۰؍ویں گیم میں ہندوستانی-ایکواڈور کی جوڑی کی سروس ایک بار پھر ٹوٹ گئی اور انہیں۷۔۵، ۶۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK