Inquilab Logo

سارہ کا سلمان کو آداب کہنے کا انداز شائقین نے پسند کیا

Updated: January 28, 2020, 3:27 PM IST | Agency | Mumbai

دَبَنگ خان سلمان کے ٹی وی شو ’بِگ باس‘ کو فلموں کی تشہیر کا پلیٹ فارم بھی بنایا جاتا ہے، بالکل اسی طرح جس طرح کپل شرما کے شو میں کیا جاتا ہے۔

سارہ علی خان اور سلمان خان ۔ تصویر : آئی این این
سارہ علی خان اور سلمان خان ۔ تصویر : آئی این این

دَبَنگ خان سلمان کے ٹی وی شو ’بِگ باس‘ کو فلموں کی تشہیر کا پلیٹ فارم بھی بنایا جاتا ہے، بالکل اسی طرح جس طرح کپل شرما کے شو میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ سارہ علی خان نے بھی گزشتہ دنوں اپنے ساتھی اداکار کارتک آرین کے ساتھ اپنی آنے والی ’لَوآج کل۔۲‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ’بِگ باس‘ کے پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ اس موقع پر سارہ نوابی تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلمان خان سے ملیں۔ آج کے نوجوان جب کسی سے ملتے ہیں تو ’ہائے‘  یا ’ہیلو‘ کہنے کو ترجیح دیتے ہیں مگرسارہ علی خان نے روایتی انداز میں سلمان کو آداب کہہ کر اپنی نوابی تہذیب کا مظاہرہ کیا۔ سارہ جب اپنی فلم کی تشہیر کیلئے اسٹوڈیو پہنچیں تو ان کا سامنا سلمان خان سے ہوا۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ مسکرائے  اور سارہ نے فوراً سلمان کو آداب کہا۔ ان کے اس آداب کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK