• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرحان اختر، سیم مینڈس کی فلم ’’دی بیٹلز بایوپک‘‘ میں موسیقار روی شنکر کا کردار ادا کریں گے

Updated: February 13, 2026, 5:44 PM IST | Mumbai

فرحان اختر سیم مینڈیس کی آنے والی بیٹلز بایوپک میں آنجہانی پنڈت روی شنکر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کاسٹ کے اعلان کا سلسلہ جمعرات کو سونی پکچرز نے کیا۔ یہ فلم فرحان کی پہلی بین الاقوامی فلم ہوگی۔

Farhan Akhtar.Photo:INN
فرحان اختر۔ تصویر:آئی این این

ڈان ۳؍ کے گرد تنازعات کے درمیان، فرحان اختر ہالی ووڈ میں اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ اداکار ڈائریکٹر مشہورستار نواز آنجہانی پنڈت ر وی شنکر کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ جمعرات کو سونی پکچرز نے  اس کا  اعلان ایکس پر کیا۔ شنکر بیٹلز کے ساتھ قریبی دوست تھے، خاص طور پر جارج ہیریسن کے اور ۱۹۷۰ءکی دہائی میں ان کے  ہندوستان  کے دورے کے دوران انہیں اپنے گھر مدعو بھی کیا تھا۔

فرحان اختر بطور ر وی شنکر دی بیٹلز فلم میں 
جمعرات کو سونی پکچرز نے  ’’دی بیٹلز - اے فور فلم سینماٹک ایونٹ‘‘ کے لیے نئی کاسٹنگ کا اعلان کیا۔ اس میں فرحان کا نام شامل تھا، جنہیں روی شنکر کا کردار ادا کرنے کے لیے چنا گیا۔ اس کے علاوہ، فلم میں لوسی بوئٹن جین ایشر (پال میک کارٹنی کی منگیتر)، مورفڈ کلارک سنیتھیا پاول (جان لینن کی پہلی بیوی)، اور ہیری لاوٹے اسٹورٹ سٹفلف (بیٹلز کے اصل ڈرمر) کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان کا دبنگ انداز، نمیبیا کو عبرتناک شکست

یہ فرحان کا پہلا بین الاقوامی اداکاری کا موقع نہیں ہے۔ خیال رہے کہ وہ ۲۰۲۲ء میں ڈزنی  کے امریکی ٹی وی شو ’’مس مارول‘‘ میں ایک چھوٹے   کردار میں نظر آئے تھے، جو  مارول کامک یونیورس کا حصہ تھا۔ لیکن ’’دی بیٹلز‘‘ میں ان کی شمولیت ان کی پہلی مکمل بین الاقوامی فلمی اداکاری ہوگی۔ ابھی یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ فرحان کب فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی ہتک عزت کیس: صحافی روی نائر کی ایک سال قید پر عالمی سطح پر مذمت

دی بیٹلز بایوپک کے بارے میں 
فلم کی ہدایت کاری سیم مینڈیس کر رہے ہیں  اور یہ چار حصوں میں بنائی جائے گی تاکہ اس مشہور بینڈ کے تمام ممبران کو مناسب طور پر پیش کیا جا سکے۔ فلم میں ہیرس ڈکنسن جان لینن کے طور پر، پال میسکل پال میک کارٹنی کے طور پر، جوزف کوئن جورج ہیریسن کے طور پر، اور بیری کیوگن رنگو اسٹار کے طور پر نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK