Inquilab Logo

بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں فلمی ستاروں کا ہجوم

Updated: April 18, 2023, 11:30 AM IST | Mumbai

سابق ایم ایل اے بابا صدیقی اور ان کے بیٹے اور موجودہ ایم ایل اے ذیشان صدیقی نےاتوار کو اپنی افطار پارٹی ممبئی کے باندرہ کے تاج لینڈ اینڈ میں منعقدکی جس میں بالی ووڈ سمیت ٹی وی انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی۔

With Salman Khan, Baba Siddiqui and Zeeshan
سلمان خان، بابا صدیقی اور ذیشان کے ساتھ

 سابق ایم ایل اے بابا صدیقی اور ان کے بیٹے اور موجودہ ایم ایل اے ذیشان صدیقی نےاتوار کو اپنی افطار پارٹی ممبئی کے باندرہ کے تاج لینڈ اینڈ میں منعقدکی جس میں بالی ووڈ سمیت ٹی وی انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی۔
 سلمان خان، سلیم خان، شہناز گل، پلک تیواری، پوجا ہیگڈے، ہما قریشی، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل، جاوید جعفری، ساجد خان، سابق ٹی وی اداکارہ ثنا خان، آیوش شرما- ارپیتا، عمران ہاشمی اور ڈیوڈ دھون سمیت کئی مشہور شخصیات۔شاہی افطار پارٹی کا ایک حصہ رہیں۔
 اس دوران بھائی جان سلمان خان سیاہ پٹھانی کرتاپاجامہ میں نظر آئے، جب کہ ان کی آنے والی فلم کی مرکزی اداکارہ پوجا ہیگڑے سیاہ چمکیلی ساڑی میں نظرآئیں۔پلک تیواری نے پارٹی کے لیے گرے سلورلہنگا کا انتخاب کیا۔
 پارٹی میں شہنازگل کے لک کا سب سے زیادہ چرچارہا۔ دراصل شہناز اپنے بھائی شہباز کے ساتھ پارٹی میں پہنچی تھیں، اس دوران انہوں نے اورینج اور گولڈن کلر کا سوٹ سلوار پہنا تھا، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ پارٹی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK