Inquilab Logo

بالی ووڈ کی ’ماسٹر جی ‘سروج خان کے انتقال پر فلمی ستاروں کا اظہارِ افسوس

Updated: July 04, 2020, 3:00 AM IST | Mumbai

ہندی سنیماکی مشہورو معروف کوریوگرافر سروج خان کے انتقال پر بالی ووڈکے فنکاروں نے اظہارافسوس کیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں ماسٹر جی کے نام سے مشہور سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالی ووڈ فلمی ستاروں نے سوشل میڈیا پر سروج خان کو پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے سروج خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔

Saroj Khan. Photo: Midday
سروج خان۔ تصویر: مڈڈے

ہندی سنیماکی مشہورو معروف کوریوگرافر سروج خان کے انتقال پر بالی ووڈکے فنکاروں نے اظہارافسوس کیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں ماسٹر جی کے نام سے مشہور سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالی ووڈ فلمی ستاروں نے سوشل میڈیا پر سروج خان کو پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے سروج خان کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔ امیتابھ نے سروج خان کا نام نہیں لکھا لیکن ان کے پوسٹ سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوریوگرافر کے جانےسے بہت افسردہ ہیں ۔ اکشے کمار نے لکھا کہ اس بری خبر کے ساتھ بیدار ہوا ہوں کہ کوریوگرافر سروج خان جی نہیں رہیں ۔ انہوں نے رقص کو بہت آسان بنادیا جیسے کوئی بھی رقص کر سکتا ہے۔
 انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا ’’ ڈانس کی ملکہ سروج خان جی الوداع۔ آپ نے نہ صرف فنکاروں کو بلکہ پورے ہندوستان کو نہایت خوبصورتی سے یہ سکھایا ہے کہ انسان جسم سے نہیں بلکہ دل اور جان سے ناچتا ہے ، آپ کے جانے سے رقص کی ردھم ڈگمگا جائے گی۔ ‘‘۔ کوریوگرافر ریما ڈی سوزا نے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ سروج خان کو الوداع کہا ہے۔نمرت کور نے لکھا ’’سروج خان نے میری زندگی میں کوریوگرافر نام متعارف کروایا ہے۔ ‘‘تاپسی پنوں نے لکھا مجھے آپ کے ساتھ ایک گانا کرنے کا موقع ملا ، جسے میں ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھوں گی۔
 ٹی وی اداکار سنیل گروور نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’سروج خان کے انتقال کی خبر سے حیران ہوں ۔ ان کے جانے سے ایک عہد کاخاتمہ ہوگیا۔‘‘ ہدایتکار ویوک اگنی ہوتری نے ٹویٹ کیا ’’ہے بھگوان ... سروج خان کے انتقال کی خوفناک خبر کے ساتھ بیدار ہوا ہوں ۔ ہمیشہ ان سے پیار ملا۔‘‘سروج خان کی پسندیدہ طالبہ مادھوری دکشت نے بھی ایک جذباتی پوسٹ لکھاہے۔ مادھوری نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی گرو اور دوست کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نیز یہ بھی لکھا ہے کہ وہ بکھر گئی ہیں ۔ مادھوری نے ٹویٹ کیا ’’میں اپنی دوست اور گرو سروج خان کے جانے سے بکھر گئی ہوں ۔ میرے ڈانس میں مجھے پوری صلاحیت تک پہنچانے میں مدد کرنے کے لئے میں ان کے کام کی ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔ دنیا ایک باصلاحیت شخص سے محروم ہوگئی۔
 بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نے سروج کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں دھرمیندر نے بتایا کہ سروج خان اپنی پہلی فلم میں اسسٹنٹ ڈانس ڈائریکٹر تھیں ۔ دھرمیندر نے لکھا ’’تیرے آنے سے رونق آجاتی تھی سروج۔ افسوس۔ تم بھی چلی گئیں ۔‘‘ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ سروج خان کے انتقال سےصدمے میں ہیں ۔ انہیں ان کے ساتھ گزارے پرانے دن یاد آرہے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ نے ٹویٹ کیا کہ ریسٹ ان پیس سروج خان جی۔ یہ نقصان بالی ووڈ اور فلمی شائقین کیلئے ناقابل تصور ہے۔

ماسٹرجی نے کوریو گرافرس کو شناخت دلائی 
بالی ووڈ میں ملکہ رقص کے نام سے مشہور سروج خان پہلی کوریوگرافر تھیں جنھیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔سروج خان سے قبل فلم فیئر ایوارڈ میں کوریوگرافرس کو نہیں نوازا جاتا تھا۔ ڈانسنگ ڈیوا سروج خان پہلی کوریوگرافر بنیں جنہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۱۹۸۸ء کی فلم ’تیزاب‘ میں سروج خان نے مادھوری ڈکشت کو سپر ہٹ ڈانس نمبر’ایک دو تین‘ میں کوریوگراف کیا۔ یہ گانا بہت مشہور ہوا تھا۔ آج بھی اس نغمہ کو سنا جاتا ہے۔ مادھوری دکشت نے اس گانے میں زبردست رقص کیا تھا۔ مادھوری کے رقص کا زبردست کریز دیکھ کر فلم فیئر نے ’بیسٹ کوریوگرافی‘ کا زمرہ تشکیل دیا اور سروج خان کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد میں سروج مدر آف ڈانس اور کوریوگرافی کے نام سے مشہور ہوگئیں ۔فلم تیزاب کے بعد سروج خان کو چالباز، سیلاب، بیٹا ، کھلنائک، ہم دل دے چکے صنم ، دیوداس اور گرو کے لئے بھی بہترین کوریوگرافر کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK