• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی قبضے کی حمایت پرا مریکی سفیر کی عرب ممالک نے مذمت کی

Updated: February 22, 2026, 10:05 PM IST | Riyadh

مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کرنے والے امریکی سفیر مائیک ہکابی کے بیان کی عرب ممالک نے مذمت کی ہے،اردن، مصر، سعودی عرب، کویت، عراق اور عمان نے مائیک ہکابی کے تبصروں کو بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری ریاستوں کی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

US Ambassador Mike Huckabee. Photo: X
امریکی سفیر مائیک ہکابی۔ تصویر: ایکس

عرب ممالک نے سنیچرکو تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کےمشرق وسطیٰ پر اسرائیلی قبضے کو جواز فراہم کرنے کے تبصروں کی شدید مذمت کی، عرب ممالک  نے ان تبصروں کو غیر حقیقی اور اشتعال انگیز، ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیا۔ واضح رہے کہ ہکابی نے کھلے عام مقبوضہ مغربی کنارے سمیت پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کے قبضے کو جائز ٹھہرایا  تھا۔ہکابی نے دلیل دی کہ دریائے نیل سے فرات تک پھیلی ہوئی زمین پر اسرائیل کا انجیلی حق ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کا غزہ کے۶۰؍ فیصد علاقے پرقبضہ، فلسطینی ہلاکتیں ۷۲؍ہزار سے متجاوز

ذہین نشین رہے کہ جمعہ کو جاری ہونے والے ایک پوڈ کاسٹ میں ہکابی نے کہا تھا کہ ،’’یہ ٹھیک ہوگا اگر اسرائیل تمام مشرق وسطیٰ پرقبضہ کر لے ۔ ہکابی نےدلیل دی کہ خدا نے حضرت ابرہیم کے ذریعے یہ علاقہ یہودیوں کو دیا ہے۔ ہکابی نے یہ تبصرہ امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کا دفاع کیا ۔ بعد ازاں ایک بیان میں اردن کی وزارت خارجہ نے ان تبصروں کو ’’غیر حقیقی اور اشتعال انگیز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،’’یہ سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی، خطے کی ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی، اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو پورے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنے کا انجیلی حق ہے: امریکی ایلچی ہکابی

جبکہ مصر کی وزارت خارجہ نے ان بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں سے واضح انحراف قرار دیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی ’’شدید ترین الفاظ میں‘‘ مذمت کی اور ہکابی کےتبصرے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔کویت کی وزارت خارجہ نے بھی امریکی سفیر کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تبصرہ ایک سنگین زیادتی ہے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں سے متصادم ہے اور ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ عمان کی وزارت خارجہ نے بھی ان تبصروںکی مذمت کرتے ہوئے انہیں عرب سرزمینوں بشمول مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قبضہمسلط کرنے کی غیر قانونی جوازقرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK