انگلینڈ نے سری لنکا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: February 22, 2026, 10:05 PM IST | Colombo
انگلینڈ نے سری لنکا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے سری لنکا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ فل سالٹ کی نصف سنچری اور ول جیکس کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے سپر۸؍ کے اہم میچ میں سری لنکا کو ۵۱؍ رنز سے ہرا دیا ہے۔
A brilliant bowling effort sees England seal a commanding victory over Sri Lanka in the #T20WorldCup Super 8 👊
— ICC (@ICC) February 22, 2026
📝: https://t.co/z6S9D2Pio1 pic.twitter.com/doTPDuqbY8
۱۴۷؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ۴ء۱۶؍ اوورز میں محض ۹۵؍ رنز پر سمٹ گئی۔حیران کن طور پر پالی کیلے کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے سازگار معلوم ہو رہی تھیں، لیکن دونوں ٹیموں کی جانب سے فل سالٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ۳۰؍ رنز کی حد عبور نہ کر سکا۔ انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہنداور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے پر بات چیت کی ری شیڈول
اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں مسلسل ۱۲؍ ویں جیت کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔سری لنکا کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف ۳۴؍ رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کپتان نے سب سے زیادہ۳۰؍ رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو جیت کے قریب نہ لا سکے۔کامندو مینڈس (۱۳)، دونتھ ویلالگے (۱۰) اور مہیش تھیکشنا (ناٹ آؤٹ ۱۲؍رن) کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ ول جیکس نے ۲۲؍ رنز دے کر ۳؍وکٹ حاصل کئے جبکہ جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اوساسونا کی ریئل میڈرڈ کے خلاف حیران کن فتح، خطاب کی دوڑ دلچسپ
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۹؍ وکٹوں پر۱۴۶؍ رنز بنائے تھے:فل سالٹ نے ۴۰؍ گیندوں پر۶۲؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ول جیکس نے ۲۱؍ رنز بنا کر اسکور میں اہم اضافہ کیا۔سری لنکا کے دونتھ ویلالگے نے ۳؍ جبکہ تھیکشنا اور مدوشنکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ول جیکس کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔