اپنے فلمی کریئرکے آغاز میں ہیما مالنی اداکاری سے اس قدر خوف زدہ تھیں کہ شوٹنگ کے دوران مسلسل غلطیاں کرتی رہتی تھیں۔ ان کی اس کیفیت سے نہ صرف ہدایت کار بلکہ فلم کے پروڈیوسرز بھی پریشان ہو گئے تھے۔
EPAPER
Updated: August 02, 2026, 12:42 PM IST | Mumbai
اپنے فلمی کریئرکے آغاز میں ہیما مالنی اداکاری سے اس قدر خوف زدہ تھیں کہ شوٹنگ کے دوران مسلسل غلطیاں کرتی رہتی تھیں۔ ان کی اس کیفیت سے نہ صرف ہدایت کار بلکہ فلم کے پروڈیوسرز بھی پریشان ہو گئے تھے۔
گزشتہ پچاس ساٹھ برسوں سے ہیما مالنی ہندوستانی فلمی صنعت میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے جہاں کلاسیکی رقص کے میدان میں اپنی منفرد شناخت قائم کی، وہیں اداکاری کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ امیتابھ بچن، راج کپور اور دھرمیندر جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اپنے فلمی کریئرکے آغاز میں ہیما مالنی اداکاری سے اس قدر خوف زدہ تھیں کہ شوٹنگ کے دوران مسلسل غلطیاں کرتی رہتی تھیں۔ ان کی اس کیفیت سے نہ صرف ہدایت کار بلکہ فلم کے پروڈیوسرز بھی پریشان ہو گئے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ہیما مالنی اس قدر گھبراہٹ کا شکار تھیں کہ وہ جان بوجھ کر اپنے مکالمے غلط ادا کرتی تھیں۔ ان کا خیال تھا کہ اگر وہ مسلسل غلطیاں کریں گی تو فلم ساز انہیں فلم سے نکال دیں گے اور یوں انہیں کیمرے کے سامنے اداکاری نہیں کرنی پڑے گی۔ان کی اس غیر معمولی کیفیت نے پروڈیوسرز کو بھی الجھن میں ڈال دیا تھا۔ وہ سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے کہ آخر یہ نئی اداکارہ اتنی غلطیاں کیوں کر رہی ہے۔ اکثر وہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کار سے کہتے، ’’تم یہ کیسی اداکارہ لے آئے ہو؟ اسے تو اداکاری بھی نہیں آتی۔‘‘