Inquilab Logo

پرینکا چوپڑا کی ویب سیریز کی پہلی جھلک

Updated: March 01, 2023, 12:33 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی آنے والی ویب سیریز سیٹاڈیل کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی آنے والی ویب سیریز سیٹاڈیل کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویب سیریز سیٹا ڈیل روسو برادرس بنا رہے ہیں۔پرینکا اس ویب سیریز میں اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ پرینکا چوپڑا  نےسیٹا ڈیل میں اپنے رول کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ پرینکا نے یہ تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔پرینکا کے علاوہ سیریز کے اور بھی اہم کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ پرینکا نے ۹؍ تصویریں شیئر کی ہیں۔ پہلی فوٹو میں وہ زبردست انداز میں پستول تانے بیٹھی ہیں۔  پرینکا جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کے کردار کانام ایجنٹ نادیہ ہے۔ پہلے سیزن میں۶؍ایپی سوڈ ہوں گے، جن میں سے ۲؍ اپریل میں ریلیز کئے جا رہے ہیں۔سیٹا ڈیل پرائم ویڈیو پر اسٹریم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK