سابق مرکزی وزیر اور تلگوفلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو چل بسے۔ان کی عمر۸۳؍برس تھی۔وہ واجپئی حکومت میں مرکزی وزیردیہی ترقی، مرکزی وزیر امورصارفین،مرکزی مملکتی وزیردفاع اور مرکزی مملکتی وزیرخارجہ کے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 12, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Hyderabad
سابق مرکزی وزیر اور تلگوفلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو چل بسے۔ان کی عمر۸۳؍برس تھی۔وہ واجپئی حکومت میں مرکزی وزیردیہی ترقی، مرکزی وزیر امورصارفین،مرکزی مملکتی وزیردفاع اور مرکزی مملکتی وزیرخارجہ کے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیں۔
سابق مرکزی وزیر اور تلگوفلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو چل بسے۔ان کی عمر۸۳؍برس تھی۔وہ واجپئی حکومت میں مرکزی وزیردیہی ترقی، مرکزی وزیر امورصارفین،مرکزی مملکتی وزیردفاع اور مرکزی مملکتی وزیرخارجہ کے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے۱۹۹۰ءکی دہائی میں سیاست میں قدم رکھا ۔۱۲؍ اور ۱۳؍وںویں لوک سبھا میں بالترتیب کاکناڈااورنرساپورم حلقوں سے منتخب ہوئے۔کرشنم راجو سانس لینے میں تکلیف کے مسائل سے دوچار تھے اور چنددنوں سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔انہوں نے اتوار کی صبح آخری سانس لی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ۳؍ بیٹیاں شامل ہیں۔ وزیراعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے انہیں خراج پیش کیا۔
آج کرشنم راجو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے بتایا کہ تلگوفلموں کے مشہوراداکار و سابق مرکزی وزیرکرشنم راجو کی آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ آج ( پیر کو) انجام دی جائیں گی۔انہوں نے راجو کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کرشنم راجو کی موت سے تلگو فلم انڈسٹری کا نقصان ہوا ہے۔کرشنم راجو باغی اداکار کے طورپر جانے جاتے تھے۔ان کی اداکاری کا انوکھاانداز تھا۔راجو نے۱۸۳؍سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔