Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات کو سوریہ ونشی اور آرچر سے محتاط رہنا ہوگا: عرفان پٹھان

Updated: May 28, 2026, 2:56 PM IST | Mumbai

سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے گجرات ٹائٹنس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوالیفائر۲؍میں راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور تیز گیندباز جوفرا آرچر سے محتاط رہے۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:X
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:ایکس

سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے گجرات ٹائٹنس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوالیفائر۲؍میں راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور تیز گیندباز جوفرا آرچر سے محتاط رہے۔ اسٹار اسپورٹس کے پروگرام `امول کرکٹ لائیو  میں گفتگو کرتے ہوئے جیو اسٹار کے ماہر عرفان پٹھان نے کہا کہ گجرات ٹائٹنس کو اس میچ میں واضح حکمت عملی کے ساتھ اترنا ہوگا۔


انہوں نے کہاکہ ’’گجرات کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ۲۰۰؍ سے زیادہ رن بنانے چاہئیں۔ شاید ان کے پاس سب سے زیادہ اسٹار کھلاڑی نہ ہوں، لیکن وہ ایک انتہائی منظم ٹیم ہیں۔ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری جانتا ہے اور بغیر دباؤ کے اسے بخوبی نبھاتا ہے۔‘‘ پٹھان نے مزید کہاکہ گجرات صرف ایک یا دو میچ ونرز پر انحصار نہیں کرتی، بلکہ ایک ٹیم کے طور پر جیتتی ہے۔ ان کی اسمارٹ بولنگ تبدیلیاں، مضبوط فیلڈنگ اور منصوبہ بند بیٹنگ انہیں خاص بناتی ہے۔ اس قسم کے نظم و ضبط کو توڑنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی لیے گجرات کے پاس راجستھان رائلز کے جیت کے سفر کو روکنے کا اچھا موقع ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں، ریباکینا دوسرے راؤنڈ سے باہر


انہوں نے ایلیمینیٹر میچ میں جوفرا آرچر کی بولنگ کی بھی بھرپور تعریف کی۔ پٹھان نے کہاکہ ’’اس سیزن میں آرچر کیلئے سب سے بڑی مثبت بات ان کی فٹنس رہی ہے۔ انہوں نے تقریباً ہر میچ بغیر کسی انجری کے کھیلا، جو پہلے ان کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ اب ان کی رفتار بھی واپس آ گئی ہے اور لائن و لینتھ بھی شاندار رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ایشان کشن کے خلاف اگرچہ کچھ رن بنے، لیکن آرچر نے مسلسل اسٹمپس کے قریب ہارڈ لینتھ پر بولنگ جاری رکھی اور آخرکار وکٹ حاصل کر لی۔ خاص طور پر ٹریوس ہیڈ کے خلاف ان کی گیند شاندار تھی۔ انہوں نے ہیڈ کو نشانہ بنایا اور ایک جادوئی گیند پر آؤٹ کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سوریا کی فلم ’’کروپو‘‘ نے ۱۳؍ دنوں میں ۲۵۸؍ کروڑ کمائے


پٹھان کے مطابق’’نیو چنڈی گڑھ کی پچ پر آرچر نے زیادہ تر بیک آف لینتھ  گیندیں ڈالیں اور غیر ضروری فل لینتھ سے گریز کیا۔ وہ بہترین فارم میں نظر آئے اور اسی وجہ سے انہوں نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اگر ابتدائی وکٹیں نہ گرتیں تو سن رائزرس حیدرآباد میچ جیتنے کے بہت قریب پہنچ سکتی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK