مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے سیکٹر۲۰؍ میں واقع جامع مسجد میں جمعرات کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید پہنچے۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 2:56 PM IST | Chandigarh
مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے سیکٹر۲۰؍ میں واقع جامع مسجد میں جمعرات کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید پہنچے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے سیکٹر۲۰؍ میں واقع جامع مسجد میں جمعرات کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید پہنچے۔ یہاں نماز سے پہلے جامع مسجد کے امام مولانا اجمل خان نے لوگوں سے خطاب کیا۔
مولانا خان نے شہر اور اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ کسی کے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے عیدی کے طور پر لوگوں کو محبت کا پیغام دیا۔ مولانا خان نے کہا کہ عید کی نماز کے بعد امن، سکون اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ساتھ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش بھی کی گئی۔ مسجد میں ہزاروں اہل اسلام نے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی۔ بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبھی کے چہروں پر خوشی صاف نظر آ رہی تھی۔ بچے نئے کپڑوں میں سج دھج کر پہنچے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔
عید کے تہوار پر جمعرات کو فرزندان توحید نے شہر کی مختلف مساجد میں عقیدت کے ساتھ نماز ادا کر کے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا مانگی۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ عید الاضحی کے موقع پر پورے شہر میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ لوگوں نے ایک دن پہلے ہی عید کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔ شہر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں مقررہ وقت پر نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھئے:جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں، ریباکینا دوسرے راؤنڈ سے باہر
اس دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکوریٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔ جامع مسجد سیکٹر۲۰، نورانی مسجد سیکٹر۲۶، مدینہ مسجد سیکٹر۲۹، عیدگاہ منی ماجرا، عیدگاہ بوڑیل، سیکٹر۲۵؍مسجد، مسجد ابو بکر نیا گاؤں، مسجد ملویا، مسجد ملویا مدرسہ والی، مسجد عمر نیا گاؤں، فریدی مسجد دھناس، مسجد رام دربار، مسجد بنگلے والی سیکٹر۳۱؍ اور مسجد وکاس نگر کالونی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز ادا کر کے امن اور بھائی چارے کی دعا مانگی۔
یہ بھی پڑھئے:سوریا کی فلم ’’کروپو‘‘ نے ۱۳؍ دنوں میں ۲۵۸؍ کروڑ کمائے
سیکوریٹی انتظامات کے تعلق سے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آئی۔ مساجد کے آس پاس بیریکیڈنگ کی گئی تھی اور کسی بھی گاڑی کو بیریکیڈز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ مشکوک لگنے والے لوگوں کی جانچ بھی کی جا رہی تھی۔ عید الاضحی اسلامی کیلنڈر کا آخری اور مقدس مہینہ مانا جاتا ہے۔ مذہبی عقائد کے مطابق اس مہینے میں روزہ رکھنے کی خاص اہمیت ہے۔ عید پر اللہ کی راہ میں اپنی پسندیدہ چیز کی قربانی دینے کی روایت ہے۔ یہ تہوار لوگوں کو باہمی بھائی چارے، محبت اور قربانی کا پیغام دیتا ہے۔