Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ترس‘‘سے’’ شیمپین‘‘ تک، کوریوگرافر وجے گانگولی نے شروَری کی تعریف کی

Updated: July 17, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

فلم ’’الفا‘‘ اس وقت سنیما گھروں میں شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہے جبکہ فلم کا نیا گانا ’’شیمپین‘‘ خاص طور پر خبروں میں ہے۔ ناظرین اس گانے میںشروَری کی زبردست توانائی، دلکش ڈانس مووز اور شاندار اسکرین پریزنس کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

Sharvari.Photo:INN
شروری۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’الفا‘‘ اس وقت سنیما گھروں میں شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہے جبکہ فلم کا نیا گانا ’’شیمپین‘‘ خاص طور پر خبروں میں ہے۔ ناظرین اس گانے میںشروَری  کی زبردست توانائی، دلکش ڈانس مووز اور شاندار اسکرین پریزنس کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کوریوگرافر  وجے گانگولی  کے تیار کردہ اس ہائی انرجی گانے میں شروَری ایک بالکل نئے انداز میں نظر آتی ہیں، اور اب وجے نے اس گانے کے لیے ان کی محنت اور لگن پر کھل کر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے


اس سے قبل شروَری کے ساتھ مقبول گانے ’ترس‘‘ میں کام کر چکے وجے گانگولی نے بتایا کہ بطور پرفارمر شروَری نے کس قدر ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا’’جب ہم نے ’’ترس‘‘ کیا تھا تو شروَری کے پاس ریہرسل کے لیے زیادہ وقت نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے تاثرات، انداز اور رقص سے گانے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔ میں ان سے بہت متاثر ہوا تھا اور چاہتا تھا کہ ہمیں دوبارہ ساتھ کام کرنے کا موقع ملے، پھر شیمپین آیا۔  انہوں نے بتایا کہ ’’ترس‘‘ اور ’’شیمپین‘‘ ایک دوسرے سے بالکل مختلف گانے ہیں۔ 
ان کے مطابق’’آدی سر اور شیو چاہتے تھے کہ اس گانے میں زندہ دل، اسٹریٹ اور ہپ ہاپ انداز نظر آئے۔ ہم نے شروَری سے کہا تھا کہ انہیں کافی ریہرسل کرنی ہوگی، لیکن انہوں نے سب کچھ اتنی جلدی سیکھ لیا کہ آخرکار مجھے کہنا پڑا، اب ریہرسل بند کرو، کیونکہ تم ضرورت سے زیادہ ریہرسل کر رہی ہو۔  وہ ہر اسٹیپ اور ہر ایکسپریشن پر اس وقت تک محنت کرتی رہیں جب تک سب کچھ مکمل نہ ہو گیا۔ ‘‘
وجے گانگولی نے مزید بتایا کہ شروَری کی بہترین تیاری کی وجہ سے شوٹنگ انتہائی آسان ہو گئی۔ انہوں نے کہا’’جب ہم سیٹ پر پہنچے تو ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہم کسی گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ جیسے ہی کیمرہ آن ہوا، وہ مکمل طور پر تیار تھیں۔ وہ کوریوگرافی کو مکھن کی طرح نہایت آسانی سے انجام دے رہی تھیں۔ یہاں تک کہ ایک مشکل لانگ ٹیک بھی ہماری توقع سے کہیں پہلے مکمل ہو گیا، کیونکہ وہ بے حد اچھی طرح تیار تھیں۔ وہ ہر بار شاندار ٹیک دیتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ۱۱؍سال مکمل، سلمان خان فلمز نے جشن منایا


شروَری کی ترقی اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے وجے نے کہا’’ترس  سے شیمپین  تک شروَری کا سفر واقعی متاثر کن رہا ہے۔ انہوں نے اس گانے کے لیے اپنا سو فیصد دیا ہے۔ ان کی توانائی، درستگی، انداز اور پرفارمنس ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ ہر بار ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے ہم پہلی بار ساتھ کام کر رہے ہوں۔ ان کا مستقبل بے حد روشن ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK