بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی ریلیز کو ۱۱؍ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا جشن منایا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی ریلیز کو ۱۱؍ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا جشن منایا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی ریلیز کو ۱۱؍ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا جشن منایا۔
یہ بھی پڑھئے:کاجل اور شریاس نے’آپ کی تھالی میں کیا ہے‘ چیلنج سے فوڈ سیفٹی پر بڑھائی بیداری
کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور خان، ہرشالی ملہوترا اور نوازالدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم سلمان خان کے کریئر کی کامیاب ترین اور مقبول ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
Every swipe is a memory
— Salman Khan Films (@SKFilmsOfficial) July 17, 2026
Every frame is an emotion
Every scene tells a story
Every moment lives on
Here’s to 11 years of Bajrangi Bhaijaan❤️#BajrangiBhaijaan #SalmanKhan #11YearsOfBajrangiBhaijaan pic.twitter.com/8Zz2SrRsiP
فلم کی ریلیز کے ۱۱؍ سال مکمل ہونے پر سلمان خان فلمز نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی کیروسل پوسٹ شیئر کی، جس میں فلم کے کئی یادگار مناظر شامل کیے گئے۔ پوسٹ کے ساتھ لکھا گیاکہ’’ہر سوائپ ایک یاد ہے، ہر فریم ایک احساس ہے، ہر منظر ایک کہانی سناتا ہے، ہر لمحہ آج بھی زندہ ہے۔ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے۱۱؍ سال مکمل ہونے کا جشن۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل اسپین کو جمال اور پورو کی فٹنیس کی فکر
`بجرنگی بھائی جان کی کہانی پون کمار چترویدی عرف بجرنگی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک گونگی پاکستانی بچی منی کو اس کے خاندان سے ملانے کے لیے تمام سرحدوں اور مشکلات کو عبور کرتے ہوئے پاکستان تک کا سفر کرتا ہے۔ یہ فلم اپنی جذباتی کہانی، انسانی اقدار، محبت، ہمدردی اور انسانیت کے پیغام کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنانے میں کامیاب رہی۔ سلمان خان اور ہرشالی ملہوترا کے درمیان جذباتی تعلق اور نوازالدین صدیقی کی شاندار اداکاری کو بھی شائقین اور ناقدین نے بے حد سراہا۔ انسانیت اور سرحدوں سے بالاتر رشتوں کا پیغام دینے والی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ آج بھی ہندوستانی سنیما کی مقبول ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔