Inquilab Logo

گہرائیاں آئندہ سال۲۵؍جنوری کو ریلیز ہوگی

Updated: December 23, 2021, 11:44 AM IST | Agency | Mumbai

فلم ڈائرکٹر شکُن بترا کی فلم ’گہرائیاں‘ آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔امیزن پرائم ویڈیو نے گزشتہ روزاس کا اعلان کیا

Deepika Padukone. Picture:INN
دیپکا پدوکون فلم میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

فلم ڈائرکٹر شکُن بترا کی فلم ’گہرائیاں‘ آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔امیزن پرائم ویڈیو نے گزشتہ روزاس کا اعلان کیا۔فلم میں دیپکا پدوکون، سدھانت چترویدی،اننیا پانڈے اور دھیریہ کاروا اہم رول میں نظر آئیںگے۔ اداکارہ دیپکا پدوکون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئےلکھا ’’میرے دل کا ایک ٹکڑا۔‘‘واضح رہے کہ یہ فلم دھرما پروڈکشن کے وائکام۔۱۸؍اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی کرن جوہر کی پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم کا آئندہ سال جنوری میں امیزن پرائم پر ورلڈ پریمیر ہوگا۔یہ دنیا بھرمیں ایک ساتھ ریلیز کی جائےگی۔  فلم’گہرائیاں‘ کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم جذبات اور احساس کے جال میں کس طرح پھنستے ہیں اور ہمارا ہر قدم،ہر فیصلہ ہمارے اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں  کو کس طرح متاثر کرتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK