ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ(آر آربی) نے پیرا میڈیکل کیٹیگری کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتی کیلئے شارٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 4:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ(آر آربی) نے پیرا میڈیکل کیٹیگری کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتی کیلئے شارٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ(آر آربی) نے پیرا میڈیکل کیٹیگری کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتی کیلئے شارٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جو امیدوار پیرا میڈیکل کیٹیگری میں سرکاری ملازمت کی تلاش میں ہیں، وہ جلد ہی آر آر بی کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنی اہلیت کے معیار کی جانچ کرنے کے بعد اس بھرتی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔اس بھرتی کے ذریعے مجموعی طور پر۵۶۰؍ امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان عہدوں کے لئے آن لائن درخواست کا عمل۱۵؍ ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ امیدوار۱۴؍ اکتوبر تک درخواست جمع کرا سکیں گے۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
درخواست دینے کے لیے امیدواروں کی عمر کا حساب یکم جنوری۲۰۲۷ء کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لئے امیدواروں کی کم از کم عمر۱۸؍سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۴۰؍سال مقرر کی گئی ہے۔
ریزرو کیٹیگری کے امیدواروں کو عمر کی حد میں خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ملئے ایک ’اگنی ویر‘ سے جو ’ٹی نائنٹی‘ ٹینک گنر سے فوجی افسر بنا
انتخاب کیسے ہوگا؟
امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان، دستاویزات کی جانچ اور طبی معائنے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
رجسٹریشن فیس
درخواست دینے کیلئےجنرل، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو۵۰۰؍ روپے جبکہ ایس سی، ایس ٹی، معذور اور خواتین امیدواروںکو۲۵۰؍ روپے رجسٹریشن فیس کے طور پر جمع کرانی ہوگی۔
ان ۵؍ مراحل کے ذریعے درخواست فارم بھرسکیں گے
آر آر بی کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مختلف عہدوں کےلئے آن لائن درخواست کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ امیدوار ذیل میں دیے گئے۵؍ مراحل کی مدد سے اپنا فارم خود بھر سکیں گے۔
درخواست دینے کے لئے سب سے پہلےآر آر بی کی سرکاری ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
ویب سائٹ کے ہوم پیج پر امیدواروں کوآن لائن رجسٹریشن سیکشن پر کلک کرنا ہوگا۔
اس کے بعد آر آر بی پیرامیڈیکل ریکروٹمنٹ ۲۰۲۶ء کے لنک پر کلک کرنا ہوگا۔
لنک کھلنے کے بعد موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، تعلیمی معلومات وغیرہ درج کرنی ہوں گی۔
فارم مکمل کرنے کے بعد آخر میں ضروری دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں اپ لوڈ کرنی ہوں گی اوررجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ پروفیشنل نیٹ ورکنگ‘‘ سے جین زی کیوں ہچکچاتے ہیں؟
سی ایس آئی آر نے ٹیکنیشین ریکروٹمنٹ کا اعلان کیا
نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی ایس آئی آر)نے اپنے ماتحت جاری نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(این جی آر آئی)میں ٹیکنیشین گریڈون کے خالی عہدوں پر بھرتی نکالی ہے۔درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آخری تاریخ۴؍ اکتوبر۲۰۲۶ءہے۔ بھرتی میں شامل ہونے کیلئے امیدوار آن لائن طریقے سے ویب سائٹ ngri.res.in پر جاکر فارم بھر سکتے ہیں۔ اس بھرتی کیلئے درخواست دینے والے امیدوار کا دسویں کامیاب ہونے کے ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی پاس ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ۴؍ ستمبر۲۰۲۶ء کو عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدوار کی کم از کم عمر۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۸؍سال ہونی چاہیے۔جنرل،اوبی سی اورای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کو فارم جمع کرتے وقت۵۰۰؍روپےفیس آن لائن طریقے سے ادا کرنی ہوگی۔جبکہ معذور اور خواتین امیدواروںکیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ درخواست فارم کیلئے ویب سائٹ : tiru.ngri.res.in/ngri_tech
یہ بھی پڑھئے:۲۲؍بار مسترد لیکن ہار نہ مانی ،اب ۳ء۵؍کروڑ روپے کی اسکالرشپ کا اہل بنا
سرکاری کمپنی یو آئی آئی سی میں بھرتی
یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ(یوآئی آئی سی) نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر بھرتی۲۰۲۶ء کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس بھرتی کے ذریعے سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنی میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر (اسکیل-I)کی کل۲۲۵؍اسامیاں پُر کی جائیںگی۔ اہل اور خواہش مند امیدوار۸؍ ستمبر سے۲۸؍ستمبر۲۰۲۶ء تک یو آئی آئی سی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔اہل امیدواروں کا انتخاب پرلیم اور مین امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے۔ ڈگری کسی بھی مضمون میں ہو سکتی ہے۔ مکمل اہلیت اور فارم بھرنے کیلئے ویب سائٹ:https://uiic.co.in/web/
اسرو میں انجینئروں کیلئے ملازمت کا موقع
اسرو نے سائنسداں-انجینئر کے عہدوں پر بھرتی کیلئے درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ بھرتی الیکٹرانکس، میکانیکل اور کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ سے وابستہ امیدواروں کیلئے ہے۔ یہ بھرتی اسرو سینٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر۱۷۵؍ عہدوں پر تقرری کی جائے گی۔ اہل امیدوار اس بھرتی کے لئے ۱۶؍ ستمبر۲۰۲۶ء تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اسرو کی اس بھرتی کے تحت الیکٹرانکس میں۱۰۰، میکانیکل میں۵۳؍ اور کمپیوٹر سائنس میں۲۲؍اسامیاں ہیں۔ ان میں اسرو سینٹر میں الیکٹرانکس کے۹۹، میکانیکل کے۵۲؍ اور کمپیوٹر سائنس کے۲۱؍ عہدے شامل ہیں۔ ویب سائٹ:https://www.isro.gov.in/Careers.html